علی حسام اصغر لاہور چیمبر کے صدر ، سردار عثمان غنی سینئر نائب صدر منتخب
- کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ 23 ستمبر، ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو ہوئی
لاہور چیمبر کے انتخابات 2026 میں علی حسام اصغر صدر، سردار عثمان غنی سینئر نائب صدر اور خادم حسین نائب صدر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
کاغذات نامزدگی 26 ستمبر کو جمع کرائے گئے تھے جن کی جانچ پڑتال 28 ستمبر تک جاری رہی۔ علی حسام اصغر، سردار عثمان غنی اور خادم حسین کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے جس کے بعد تینوں اہم عہدوں پر ان کے بلا مقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی۔
چیمبر انتخابات دو مراحل میں ہوئے ۔ کارپوریٹ کلاس کیلئے پولنگ 23 ستمبر جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو ہوئی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے دونوں مراحل کی پولنگ کے نتائج مرتب کیے۔
کارپوریٹ کلاس میں 15 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں علی حسام اصغر نے 1,700 ووٹ، شیخ محمد ابراہیم نے 1,638، حامد رضا نے 1,605، سید یوسف جمیل حسین رضوی نے 1,588، عظیم افتخار نے 1,585، مردان علی زیدی نے 1,570، طارق محمود نے 1,562، ذوالفقار علی چودھری نے 1,549، حماد محمود نے 1,544، چودھری محمد فرغام نے 1,541، محمد علی نے 1,535، محمد عمر عبداللہ چودھری نے 1,512، طاہر منظور نے 1,478، عامر عطا باری نے 1,460 اور حمزہ مجید نے 1,455 ووٹ حاصل کیے ۔
ایسوسی ایٹ کلاس میں وژن الائنس کے 15 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ ان میں سید عظمت علی نے 5,428 ووٹ، زمان نصیب نے 5,421، شہاب بشارت نے 5,416، مقبول صدیقی نے 5,390، عادل بابر خان نے 5,385، خادم حسین نے 5,382، شہزاد محمود نے 5,370، نوید ایوب نے 5,355، ساحر مشتاق نے 5,351، سردار عثمان غنی نے 5,344، محمد اعجاز غوری نے 5,306، محمد یاسین نے 5,305، علی رضا نے 5,305، شاہ بہرام نے 5,166 اور شہزاد علی شاہ نے 4,990 ووٹ حاصل کئے ۔


Comments