BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

بھارت کی صنعتی پیداوار 8 فیصد بڑھ گئی، مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ

  • اگست میں مینوفیکچرنگ پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ ہوا
شائع اپ ڈیٹ

بھاری حکومت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی صنعتی پیداوار میں اگست کے دوران توقعات سے زیادہ تیزی کے ساتھ 8 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ مینوفیکچرنگ اور بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ تھا، تاہم کان کنی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رائٹرز کی جانب سے کیے گئے سروے میں شامل ماہرینِ اقتصادیات نے اگست میں صنعتی پیداوار کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی جب کہ ایک ماہ قبل یہ شرح نظرثانی شدہ 7.4 فیصد رہی تھی۔

وزارتِ شماریات نے سرکاری بیان میں کہا کہ ریکارڈ کارکردگی کے تحت مینوفیکچرنگ شعبے کی شرح نمو گزشتہ مسلسل تین ماہ کے دوران 8 فیصد یا اس سے زیادہ رہی ہے۔

حکومت نے رواں سال کے آغاز میں تبدیلی متعارف کرائی تھی جس کے تحت اب فیکٹری پیداوار کا حساب کتاب پہلے استعمال ہونے والی تھوک قیمتوں کے بجائے پروڈیوسر قیمتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اگست میں مینوفیکچرنگ پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں نظرثانی شدہ شرح نمو 8.2 فیصد رہی تھی۔

اگست میں بجلی کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 12.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ قبل یہ اضافہ 8.7 فیصد رہا تھا۔

اگست میں کان کنی کی سرگرمیوں میں سالانہ بنیاد پر 5.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی میں یہ کمی 0.9 فیصد رہی تھی۔

اگست میں کاروں اور موبائل فونز سمیت صارفین کی پائیدار اشیا کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 11.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ قبل نظرثانی شدہ شرح نمو 12 فیصد رہی تھی۔

اگست میں خوراک اور ذاتی استعمال کی اشیا سمیت صارفین کی غیر پائیدار اشیا کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ نظرثانی شدہ اعداد و شمار کے مطابق 0.8 فیصد کمی ہوئی تھی۔

اگست میں کیپٹل گڈز کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 16.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی میں نظرثانی شدہ شرح نمو 19 فیصد رہی تھی۔

اپریل سے اگست کے دوران صنعتی پیداوار میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک سال قبل اسی عرصے میں 4.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف