BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

وفاقی چیمبر کا حکومت سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ

  • پٹرول کی قیمتوں پر عائد لیوی بھی کم کی جانی چاہیے، عاطف اکرام شیخ
شائع اپ ڈیٹ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں 30 سے 35 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے اور علاقائی و عالمی سطح پر کاروباری لاگت کو مسابقتی بنانے کے لیے بجلی کا ٹیرف 11 سینٹ سے کم کرکے 7 سینٹ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیس کا ٹیرف 14 سینٹ ہے، جسے کم کرکے 9 سینٹ کیا جانا چاہیے۔ کاروباری اداروں پر مجموعی ٹیکس 65 فیصد تک ہیں، جنہیں کم کرکے 35 فیصد کیا جانا چاہیے۔

عاطف اکرام شیخ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شرح سود 9.5 فیصد مقرر کی جائے اور بتدریج کم کرکے 6 فیصد تک لائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں پر عائد لیوی بھی کم کی جانی چاہیے جبکہ متبادل ذرائع کی جانب منتقلی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) اور بیٹریوں پر عائد ٹیکس ختم کیے جانے چاہئیں۔

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ذکی اعجاز نے کہا کہ صنعتی اسٹیٹس کے اطراف موجود سڑکوں کو دو رویہ شاہراہوں میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔

Comments

200 حروف