BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.74 Decreased By ▼ -0.24 (-1.85%)
DFML 18.66 Increased By ▲ 1.17 (6.69%)
DGKC 188.00 Increased By ▲ 0.78 (0.42%)
FABL 93.12 Decreased By ▼ -0.59 (-0.63%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.15 Increased By ▲ 0.19 (0.1%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -0.23 (-0.25%)
OGDC 314.90 Increased By ▲ 1.51 (0.48%)
PAEL 34.98 Decreased By ▼ -0.26 (-0.74%)
PIBTL 14.29 Decreased By ▼ -0.42 (-2.86%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 220.44 Decreased By ▼ -0.92 (-0.42%)
PRL 90.10 Decreased By ▼ -1.12 (-1.23%)
SNGP 91.00 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
SSGC 23.30 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.42 Decreased By ▼ -0.19 (-2.5%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.59 Decreased By ▼ -1.20 (-2.15%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

جوز بٹلر ٹی20 کرکٹ میں 15 ہزار کیریئر رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے جبکہ لیام ڈاؤسن کی 3 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے جمعرات کو کارڈف میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

میزبان انگلینڈ نے منگل کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی تھی اور بدھ کو ابر آلود شام میں اسے شکست دے کر اس فارمیٹ میں سری لنکا کے خلاف مسلسل 14ویں کامیابی حاصل کی۔

سوفیا گارڈنز میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد انگلینڈ کو 146 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ نے 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 48 رنز بنالیے تھے، تاہم اوپنرز اینیورین ڈونلڈ 21 اور جوز بٹلر 30 رنز بناکر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے جس سے انگلینڈ کا اسکور 55 رنز پر 2 وکٹ ہوگیا۔

جارحانہ بلے بازی کرنے والے کپتان ہیری بروک نے ایک اوور میں تین چھکے لگائے، تاہم 23 رنز بناکر ونیندو ہسرنگا کی گیند پر ایشان ملنگا کے ہاتھوں شاندار ڈائیو لگا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ٹام بینٹن نے اننگز کو سنبھالا اور 24 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بناکر سب سے زیادہ اسکور کیا جس کی بدولت انگلینڈ نے مزید ایک آسان فتح کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 47 گیندیں اور 7.5 اوورز باقی رہتے ہی ہدف حاصل کرلیا۔

بروک نے کہا کہ آج رات ہماری کارکردگی شاندار رہی اور ہم نے انتہائی عمدگی سے کھیل پیش کیا۔ سری لنکا نے جارحانہ آغاز کیا لیکن گیند کے ساتھ جس انداز میں ہم نے واپسی کی وہ قابلِ تعریف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاؤسن نے بھی کھیل کو جس انداز میں سمجھا اور پڑھا، وہ شاندار تھا۔

Comments

200 حروف