پاکستان کو تمباکو نوشی سے متعلق نقصانات میں کمی کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت تمباکو نوشی کے متبادل مصنوعات کے سائنسی شواہد پر مبنی ضابطہ کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بات فلپ مورس انٹرنیشنل کے سینئر حکام نے منگل کو یہاں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔
بین الاقوامی ماہرین نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں کینسر کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی رہی ہے جبکہ ملک میں ہر سال تمباکو سے متعلق تقریباً ایک لاکھ 64 ہزار اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔
گلوبل ایڈلٹ ٹوبیکو سروے 2024 کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران صرف 24.1 فیصد تمباکو نوش افراد نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کی جو 2014 میں ریکارڈ کی گئی 24.7 فیصد شرح کے مقابلے میں تقریباً غیر تبدیل شدہ ہے۔
پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 27 لاکھ افراد اس وقت تمباکو استعمال کرتے ہیں جن میں تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ بالغ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں۔


Comments