پاکستان
پیٹرول کی قیمت میں 4.10 روپے، ڈیزل میں 6.41 روپے فی لیٹر اضافہ
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل ساتواں اضافہ ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 4.10 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 6.41 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کا اطلاق بدھ 16 ستمبر 2026 تک رہے گا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں بار اضافہ ہوا ہے۔
وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے منگل کو حکومت کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ڈپو سے سابق قیمتوں پر نظرثانی کی۔



Comments