BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ٹویوٹا کی فروخت و پیداوار میں کمی، چین اور مشرق وسطیٰ میں بڑی گراوٹ

  • عالمی سطح پر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 4.8 فیصد کمی کے ساتھ 8 لاکھ 56 ہزار 125 گاڑیوں رہی
شائع اپ ڈیٹ

ٹویوٹا موٹر نے جمعہ کو کہا کہ جولائی میں اس کی عالمی سطح پر گاڑیوں کی فروخت اور پیداوار میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین، امریکا اور مشرق وسطیٰ میں فروخت اور پیداوار میں کمی رہی جس نے جاپان میں بہتر کارکردگی کے اثر کو زائل کردیا۔

عالمی سطح پر گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 4.8 فیصد کمی کے ساتھ 8 لاکھ 56 ہزار 125 گاڑیوں رہی جبکہ پیداوار میں بھی 2.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹویوٹا نے بتایا کہ چین میں 24.3 فیصد کی نمایاں کمی نے مجموعی فروخت کو متاثر کیا جہاں یہ مسلسل چھٹے ماہ کمی کا شکار رہی۔ پیٹرول کی بلند قیمتوں کے باعث ہائبرڈ اور روایتی انجن والی گاڑیوں کی طلب بھی متاثر ہوئی۔

امریکا میں فروخت 0.8 فیصد کم ہوئی جبکہ مشرق وسطیٰ میں فروخت 44.5 فیصد گر گئی جس کے باعث جاپان میں 11.0 فیصد اضافے کا اثر زائل ہوگیا۔

چین میں پیداوار میں 32.7 فیصد اور امریکا میں 4.0 فیصد کمی نے مجموعی پیداوار کو متاثر کیا تاہم جاپان میں پیداوار 12.4 فیصد بڑھ گئی۔

جاپان سے برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 96 ہزار سے کچھ زائد گاڑیوں تک پہنچ گئیں جو مسلسل تیسرے ماہ اضافے کی نشاندہی کرتی ہے اور اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

Comments

200 حروف