BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

جے ایس بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 105 فیصد اضافہ

  • فی شیئر آمدنی بھی 0.76 روپے سے بڑھ کر 1.56 روپے ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

جے ایس بینک لمیٹڈ نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

بینک نے قبل از ٹیکس 6.640 ارب روپے کا منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 3.488 ارب روپے کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے، اسی طرح بعد از ٹیکس منافع 105 فیصد بڑھ کر 3.199 ارب روپے ہوگیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.557 ارب روپے تھا۔ اس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی بھی 0.76 روپے سے بڑھ کر 1.56 روپے ہو گئی۔

جے ایس بینک کی بیلنس شیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی جس کے تحت دسمبر 2025 کے مقابلے میں کل اثاثوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کے کل ڈپازٹس میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بغیر منافع والے ڈپازٹس میں 22 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جو جون 2026 تک 271.560 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

اس کے نتیجے میں بغیر منافع والے ڈپازٹس کا تناسب دسمبر 2025 کے 41 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگیا جس نے شرحِ سود میں کمی کے باوجود بینک کی بنیادی آمدنی کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب اخراجات پر سخت کنٹرول اور محتاط مالیاتی نظم و ضبط کے باعث بینک کے نان مارک اپ اخراجات تقریباً مستحکم رہے اور 14,678 ملین روپے کی سطح پر برقرار رہے۔

مزید برآں ایک اور مثبت پیش رفت کے طور پر بینک نے 4 ارب روپے مالیت کے اپنے چھٹے ٹئیر ٹو ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ کا کامیابی سے اجرا مکمل کیا جس میں سے 3.5 ارب روپے کی رقم 30 جون 2026 سے قبل وصول کی جا چکی تھی۔

بینک نے موجودہ مدت کے دوران کریڈٹ لاس الاؤنسز میں 1.725 ارب روپے کی نمایاں نیٹ ریورسل رپورٹ کی جبکہ گزشتہ مدت میں 3.269 ارب روپے کا نیٹ چارج ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بصیر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک میں ہماری توجہ بنیادی آمدنی کو مضبوط بنانے، ڈپازٹس کے بہتر امتزاج اور محتاط رسک مینجمنٹ پر مرکوز رہی ہے۔ خالص سودی آمدنی میں مسلسل اضافہ اور کریڈٹ کے معیار میں نمایاں بہتری ہمارے بینک کی مضبوطی اور کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے ہم اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے، ڈیجیٹل بینکنگ کے استعمال کو فروغ دینے اور اپنے صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

200 حروف