BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 277.56 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 277.56 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.57 روپے پر بند ہوئی تھی،

جمعہ کو امریکی ڈالر دباؤ کا شکار رہا اور ہفتہ وار بنیاد پر خسارے کی جانب گامزن تھا کیونکہ سرمایہ کاروں نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بانڈز کی دوبارہ خریداری کی حکمت عملی کو محض عارضی حل قرار دیا جبکہ حکام کے بڑھتے ہوئے مداخلت پسندانہ رویے پر بھی نئی تشویش کا اظہار کیا۔

کمزور ڈالر کے مقابلے میں یورو تین ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا اور آخری بار 1.1685 ڈالر پر خریدا گیا جب کہ رواں ہفتے اب تک اس کی قدر میں 1 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا اور 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3643 ڈالر پر آگیا جس کے نتیجے میں رواں ہفتے اب تک اس کی قدر میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر رواں ہفتے 0.8 فیصد سے زائد کمی کی جانب گامزن تھا اور آخری بار 98.82 پر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید برآں جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی، تاہم وہ مسلسل دوسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن رہیں۔

Comments

200 حروف