BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکس مراعات کے خاتمے کے اثرات برقرار، جولائی میں چین کی سولر برآمدات 21.4 فیصد گرگئیں

  • گزشتہ ماہ 8 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن سولر سیلز اور پینلز برآمد کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

جولائی کے دوران چین کی سولر برآمدات سالانہ 21.4 فیصد کم ہوئیں جو مسلسل تیسرا ماہ ہے کہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ برآمدی ٹیکس ریبیٹ کے خاتمے کے باعث شپمنٹس متاثر ہوئیں۔

تفصیلات یہ ہیں:

کسٹم کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں سولر مصنوعات بنانے والے سب سے بڑے ملک چین نے جولائی میں 8 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن سولر سیلز اور پینلز برآمد کیے جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 21.4 فیصد کم ہیں۔

جون کے 9 لاکھ 80 ہزار ٹن کے مقابلے میں جولائی میں سولر مصنوعات کی برآمدات بھی کم رہیں۔

اس کے مقابلے میں مارچ میں سولر مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ 1.75 ملین ٹن تک پہنچ گئی تھیں جب برآمد کنندگان نے باقی ماندہ برآمدی ٹیکس ریبیٹ کی مدت سے فائدہ اٹھانے کیلئے بڑی مقدار میں پہلے ہی شپمنٹس روانہ کردی تھیں۔

جولائی میں چین کی سولر برآمدات کی مالیت 2.13 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق چین نے فی یونٹ بنیاد پر گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 40.4 فیصد کم سولر سیلز اور پینلز بیرونِ ملک بھیجے اور ان کی تعداد کم ہو کر 658.73 ملین رہ گئی۔

حالیہ مہینوں میں جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا اور افریقہ کو سولر مصنوعات کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جبکہ چین کی سب سے بڑی خریدار منڈی یورپ کو برآمدات میں کمی آئی ہے۔

کسٹمز انتظامیہ جمعرات کو جولائی کے برآمدات کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کرے گی۔

Comments

200 حروف