BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

پیرس کی ٹیکسٹائل نمائش میں 6 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع

  • 59ویں ایڈیشن میں تقریباً 35 ممالک سے 1,300 کے قریب مینوفیکچررز شرکت کریں گے، منتظمین
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی 6 کمپنیاں ٹیکس ورلڈ اینڈ ایپرل سورسنگ پیرس 2026ء میں شرکت کریں گی جو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی یورپ کی معروف تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ یہ نمائش 31 اگست سے یکم ستمبر تک پیرس لی بورگٹ میں منعقد ہوگی۔

منتظمین کے مطابق سال میں دو بار منعقد ہونے والے اس تجارتی میلے کے 59ویں ایڈیشن میں تقریباً 35 ممالک سے 1,300 کے قریب مینوفیکچررز شرکت کریں گے جو پیشہ ور خریداروں کو کپڑے، ملبوسات، لوازمات اور جدید ٹیکسٹائل حل کے حصول کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق نمائش میں مضبوط عالمی شرکت ہوگی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، چین، بھارت، ترکیہ، میانمار، جنوبی کوریا، جاپان اور اٹلی سمیت اہم مارکیٹس کی نمائندگی ہوگی جبکہ دنیا بھر کے دیگر بڑے پیداواری مراکز سے بھی مینوفیکچررز اور سپلائرز شرکت کریں گے۔

پاکستان کی شرکت کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) اپنی خصوصی پویلین کے تحت ایپرل سورسنگ سیکشن میں 5 پاکستانی کمپنیوں، اسد انٹرپرائزز، فیشن چینل، گارمنٹ ریسورسز، رقی اسپورٹس اور زیڈ کے انٹرنیشنل کو سہولت فراہم کرے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کی چھٹی کمپنی اے کے ٹریڈرز ٹیکس ورلڈ سیکشن میں آزادانہ طور پر شرکت کرے گی۔

یہ تجارتی نمائش پاکستانی نمائش کنندگان کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے، بین الاقوامی خریداروں سے روابط قائم کرنے اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

Comments

200 حروف