BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.94 Decreased By ▼ -0.71 (-1.37%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 89.29 Decreased By ▼ -1.94 (-2.13%)
OGDC 313.40 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.19 Decreased By ▼ -0.52 (-3.54%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.19 Decreased By ▼ -0.11 (-0.47%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.58%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.51 (-4.06%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

شیلٹن نے مینسک کو شکست دے کر کینیڈین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  • دفاعی چیمپئن شیلٹن کا اگلا مقابلہ ہم وطن امریکی کھلاڑی لرنر ٹین سے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

بین شیلٹن نے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاکوب مینسک کو 6-3، 6-1 سے شکست دے کر کینیڈین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جس کے ساتھ ہی امریکی کھلاڑی یو ایس اوپن سے قبل اپنی فارم میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھنے میں کامیاب ہوگیا۔

23 سالہ شیلٹن نے اپنی تیز رفتار سروس اور جارحانہ کھیل کی بدولت میچ کے آغاز ہی سے حریف پر دباؤ برقرار رکھا۔ ہارڈ کورٹس کے ماہر شیلٹن نے مقابلے کے دوران صرف تین غیرضروری غلطیاں کیں اور ابتدا سے آخر تک مکمل کنٹرول میں نظر آئے۔

پہلے سیٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد شیلٹن نے دوسرے سیٹ کے آغاز میں بیک ہینڈ پر لائن کے ساتھ شاندار ونر کھیلتے ہوئے مینشک کی سروس توڑی اور 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

انہوں نے اس موقع پر زور دار نعرے کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ 72 منٹ جاری رہنے والا میچ شیلٹن نے میچ پوائنٹ پر اس وقت جیتا جب مینشک کا بیک ہینڈ شاٹ کورٹ سے باہر چلا گیا۔

شیلٹن نے ٹینس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاندار کارکردگی تھی اور وہ اس کامیابی سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ اعتماد میں اضافے پر ہے۔ ہر میچ اور ہر پریکٹس کے ساتھ وہ ہارڈ کورٹس پر خود کو پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔ گیند پر کنٹرول میں بہتری سے انہیں اپنے شاٹس زیادہ اعتماد کے ساتھ کھیلنے میں مدد مل رہی ہے۔

کینیڈین اوپن کے دفاعی چیمپئن شیلٹن کا اگلے مرحلے میں ہم وطن لیرنر ٹین سے مقابلہ ہوگا۔ ٹین نے پہلے سیٹ کے آغاز میں سروس گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اسپین کے ڈینیئل میریڈا کو 6-3، 6-2 سے شکست دی اور پہلی بار ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Comments

200 حروف