کھیل
پاک، انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی
- انگلش بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے جو روٹ کی قیادت میں 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔
سیریز کا آغاز 19 اگست سے لیڈز میں ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ایک، ایک سے برابر کرنے کے بعد قومی ٹیم وہیں سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے جو روٹ کی قیادت میں 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔


Comments