کھیل
الیگزینڈرا ایالا نے واشنگٹن میں پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی
- غیر سیڈڈ ایالا دوسرے سیٹ میں 2-1 سے آگے تھیں جب اتوار کی رات میچ معطل کر دیا گیا
فلپائن کی 20 سالہ ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرا ایالا نے واشنگٹن میں ٹاپ سیڈ جیسیکا پیگولاکو 4-6، 6-4، 6-0 سے ہرا کر مبادلہ ڈی سی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی وہ ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ جیتنے والی فلپائن کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اتوار کو بارش کی وجہ سے معطل ہونے والا یہ فائنل پیر کو مکمل ہوا۔ایالا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل آخری 8 گیمز اپنے نام کیے اور فیصلے کے سیٹ کے 32 میں سے 24 پوائنٹس حاصل کیے۔ اس سے قبل انہوں نے ایونٹ میں جیسیکا پیگولااور ناؤمی اوساکا جیسی ٹاپ کھلاڑیوں کو بھی شکست دی تھی۔
دوسری جانب ٹورنٹو میں کینیڈا کی سابق چیمپیئن بیانکا اینڈریسکو کو نیشنل بینک اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں چیک جمہوریہ کی نیکولا بارٹونکووا کے ہاتھوں 7-5، 6-4 سے ناخوشگوار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


Comments