BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.4%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 58.17 Increased By ▲ 0.48 (0.83%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.49 Increased By ▲ 0.10 (0.3%)
CNERGY 10.74 Increased By ▲ 0.13 (1.23%)
DFML 17.78 Increased By ▲ 0.03 (0.17%)
DGKC 207.31 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
FABL 100.36 Increased By ▲ 0.54 (0.54%)
FCCL 54.18 Increased By ▲ 0.12 (0.22%)
FFL 16.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 22.91 Decreased By ▼ -0.88 (-3.7%)
HBL 303.67 Increased By ▲ 2.37 (0.79%)
HUBC 217.12 Decreased By ▼ -0.10 (-0.05%)
HUMNL 10.62 Increased By ▲ 0.19 (1.82%)
KEL 7.18 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
LOTCHEM 26.97 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
MLCF 94.87 Decreased By ▼ -0.72 (-0.75%)
OGDC 314.04 Increased By ▲ 0.04 (0.01%)
PAEL 42.27 Increased By ▲ 0.15 (0.36%)
PIBTL 17.04 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 269.45 Decreased By ▼ -0.40 (-0.15%)
PPL 216.21 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
PRL 60.14 Increased By ▲ 3.51 (6.2%)
SNGP 102.89 Increased By ▲ 1.97 (1.95%)
SSGC 25.28 Increased By ▲ 0.10 (0.4%)
TELE 8.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.72%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.64 (5.03%)
TRG 60.85 Decreased By ▼ -0.95 (-1.54%)
UNITY 9.96 Decreased By ▼ -0.07 (-0.7%)
WTL 1.19 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکہ، اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید، 25 سے زائد زخمی

  • خود کش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا، پولیس حکام
شائع اپ ڈیٹ

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آج نیوز کے مطابق اتوار کو سوات کی تحصیل کبل میں مقامی امن کمیٹی کے پرامن مظاہرے کے دوران کبل پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شہدا اور زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں تاہم متعدد شہری بھی زخمی ہوئے جب کہ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ کئی متاثرین کی نازک حالت کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سوات محمد عمر گنڈا پور نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے پولیس اسٹیشن کبل میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو روک لیا جس پر حملہ آور نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ڈی پی او کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ایک انسانی سر بھی ملا ہے، یہ انسانی سر مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کا ہو سکتا ہے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فدا حسین نے بتایا کہ دھماکے کے وقت مقامی نوجوانوں کا احتجاج بھی جاری تھا جس کی وجہ سے جائے وقوعہ پر لوگوں کی موجودگی زیادہ تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ واقعے کی نوعیت اور حملہ آور کی شناخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

200 حروف