مارکٹس
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا پہلی ششماہی میں منافع 9 فیصد بڑھ گیا
- ویلتھ مینجمنٹ، مارکیٹس اور گلوبل بینکنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی وجہ قرار
ہانگ کانگ/ لندن: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے بدھ کو بتایا کہ سال کی پہلی ششماہی میں اس کا قبل از ٹیکس منافع 9 فیصد بڑھ گیا جس کی وجہ ویلتھ مینجمنٹ، مارکیٹس اور گلوبل بینکنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ رہا۔
یہ بینک بنیادی طور پر ابھرتی ہوئی معیشتوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ جو اپنی آمدنی کا بیشتر حصہ ایشیا اور افریقہ سے حاصل کرتا ہے نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کا قبل از ٹیکس منافع 4.78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
یہ منافع گزشتہ سال اسی عرصے کے 4.38 ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ رہا جب کہ بینک کی جانب سے مرتب کردہ 16 تجزیہ کاروں کے تخمینوں کی اوسط 4.52 ارب ڈالر تھی۔


Comments