BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کی چار ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

  • نائب وزیراعظم نے قازقستان، ازبکستان، تاجکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر قازقستان، ازبکستان، تاجکستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ سازی اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یرمیک کوشربایف سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صدر قاسم جومارت توقایف کے رواں سال پاکستان کے دورے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں آنے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ فریقین نے دورے کے دوران طے پانے والی 37 مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قازق وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے رواں سال صدر شوکت مرزیایوف کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والے معاہدوں پر بروقت عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ ازبک وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سمیت علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔

اسحاق ڈار نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محرالدین سے ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطہ سازی، ثقافت اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ تاجک وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژنکوف سے ملاقات میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان۔بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ بیلاروس نے حالیہ امریکہ۔ایران کشیدگی کے دوران مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف