BR100 Increased By (1.75%)
BR30 Increased By (1.81%)
KSE100 Increased By (1.62%)
KSE30 Increased By (1.61%)
BAFL 57.85 Increased By ▲ 0.82 (1.44%)
BIPL 27.33 Increased By ▲ 0.52 (1.94%)
BOP 34.19 Increased By ▲ 0.47 (1.39%)
CNERGY 9.66 Increased By ▲ 0.09 (0.94%)
DFML 18.67 Increased By ▲ 0.34 (1.85%)
DGKC 213.50 Increased By ▲ 6.70 (3.24%)
FABL 100.67 Increased By ▲ 1.70 (1.72%)
FCCL 54.22 Increased By ▲ 2.34 (4.51%)
FFL 16.84 Increased By ▲ 0.15 (0.9%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.52 (2.21%)
HBL 308.81 Increased By ▲ 5.49 (1.81%)
HUBC 221.81 Increased By ▲ 4.29 (1.97%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.05 (0.46%)
KEL 7.60 Increased By ▲ 0.17 (2.29%)
LOTCHEM 30.35 Decreased By ▼ -0.23 (-0.75%)
MLCF 98.16 Increased By ▲ 2.49 (2.6%)
OGDC 323.36 Increased By ▲ 2.37 (0.74%)
PAEL 42.29 Increased By ▲ 0.91 (2.2%)
PIBTL 16.88 Increased By ▲ 0.11 (0.66%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 22.15 (8.43%)
PPL 224.73 Increased By ▲ 0.53 (0.24%)
PRL 41.50 Increased By ▲ 0.10 (0.24%)
SNGP 110.25 Increased By ▲ 6.12 (5.88%)
SSGC 29.40 Increased By ▲ 0.99 (3.48%)
TELE 9.00 Increased By ▲ 0.31 (3.57%)
TPLP 12.77 Increased By ▲ 0.64 (5.28%)
TRG 60.45 Increased By ▲ 2.82 (4.89%)
UNITY 10.28 Increased By ▲ 0.57 (5.87%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.04 (3.23%)
مارکٹس

ایچ بی ایل پے پاک یونین پے کوبیج ڈیبٹ کارڈ متعارف

  • یہ ڈوئل انٹرفیس کارڈ ایک ہی کارڈ پر دو نیٹ ورکس کی سہولت فراہم کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایچ بی ایل نے کراچی میں ایچ بی ایل ٹاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایچ بی ایل پے پاک یونین پے کوبیج ڈیبٹ کارڈ لانچ کردیا ۔

ون لنک کے زیرِ انتظام پاکستان کے پہلے مقامی ادائیگی نظام پے پاک اور یونین پے انٹرنیشنل کے اشتراک سے تیار کیا گیا یہ کوبیج ڈیبٹ کارڈ ملک کے اندر پے پاک کی قبولیت اور بین الاقوامی سطح پر یونین پے کے وسیع نیٹ ورک کو یکجا کرتا ہے۔

یہ ڈوئل انٹرفیس کارڈ ایک ہی کارڈ پر دو نیٹ ورکس کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے صارفین پاکستان کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر محفوظ اور آسان ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں۔

یہ اجرا ایچ بی ایل کی پے پاک اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ طویل عرصے سے قائم شراکت داری کا تسلسل ہے۔ بینک پے پاک کارڈز کا اولین شراکت دار ہے اور اس وقت ملک میں پے پاک کارڈز جاری کرنے اور قبول کرنے والے سب سے بڑے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ایچ بی ایل 2013 سے یونین پے ڈیبٹ کارڈز جاری کررہا ہے۔ یونین پے ایک عالمی ادائیگی اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا بڑا ادارہ ہے جس کی بنیاد 2002 میں چین میں رکھی گئی تھی۔

چین ایچ بی ایل کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا ایک اہم ستون ہے۔ بیجنگ اور ارومچی دونوں شہروں میں شاخیں رکھنے والا ایچ بی ایل واحد پاکستانی بینک ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی روابط کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے سے لے کر شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی کونسل کا 2026-27 کے لیے چیئرمین نامزد ہونے تک ایچ بی ایل چینی مالیاتی نظام میں اپنی موجودگی اور کردار کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔

یہ شراکت داری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس وژن سے بھی ہم آہنگ ہے جس کا مقصد پے پاک جو پاکستان کا پہلا مقامی ادائیگی نظام ہے کو محفوظ، جامع اور باہم مربوط (انٹرآپریبل) ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے طور پر فروغ دینا ہے۔

تقریبِ رونمائی میں مالیاتی شعبے کی متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ایچ بی ایل کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم، چین کے کمرشل قونصلر لی یونگ، ایچ بی ایل کے جنرل منیجر (پریذیڈنٹ آفس اینڈ اسٹریٹجک انیشی ایٹوز) عامر قریشی، یونین پے انٹرنیشنل کے پاکستان، قطر، بحرین اور افغانستان کے کنٹری ہیڈ ندیم ہارون اور ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب اگروالا شامل تھے۔

Comments

200 حروف