BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

سعودی عرب کا سیاحت کے فروغ کےلئے پیکیج ویزا متعارف کروانے کا اعلان

  • یہ اقدام سیاحوں کےلئے سعودی عرب کے سفر میں آسانی پیدا کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سیاحوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پیکیج ویزا کے نام سے نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سیاحتی ویزا کی درخواست کو براہِ راست سفری پیکیج کی بکنگ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس سہولت کا آغاز فی الحال چند منتخب ممالک میں مخصوص ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے کیا جارہا ہے، بعد میں اسے مزید ممالک تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔

یہ اقدام سیاحوں کےلئے سعودی عرب کے سفر میں آسانی پیدا کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے ۔ سیاحتی ای ویز ا کے اجرا کے بعد سعودی حکام نے مملکت کا سفر کرنے کے متعدد نئے طریقے متعارف کروائے جن میں ویزا آن آرائیول اور سٹاپ اوور ویزا شامل ہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے سعودی عرب میں سیاحت کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا اور 2025 میں29 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح سعودی عرب آئے۔

نئے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سعودی عرب کا سیاحتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، پیکیج ویزا سیاحوں کےلئے سعودی عرب کے سفر کو مزید آسان اور باسہولت بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ویزا کے اجرا کو سفری بکنگز کے ساتھ مربوط کرکے ہم سیاحوں کے سفر کو آسان اوران کے سفری تجربات کو مزید شاندار بنار ہے ہیں۔

یہ اقدام ٹورازم ایکو سسٹم میں اشتراک کو نہ صرف مضبوط بنائے گا بلکہ سیاحوں کےلئے سعودی عرب کو زیادہ قابل رسائی عالمی مقام بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف