BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.44%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.48 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.78 Decreased By ▼ -0.20 (-1.54%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 188.01 Increased By ▲ 0.79 (0.42%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.85 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
OGDC 314.80 Increased By ▲ 1.41 (0.45%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.09 Decreased By ▼ -1.27 (-0.57%)
PRL 90.30 Decreased By ▼ -0.92 (-1.01%)
SNGP 91.11 Increased By ▲ 0.24 (0.26%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.41 (-3.26%)
TRG 54.60 Decreased By ▼ -1.19 (-2.13%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

بیسٹ وے گروپ کا جیلی آٹو گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

  • معاہدہ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی آٹوموٹیو صنعت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بیسٹ وے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کے سب سے بڑے نجی ملکیتی اور دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے اور جدید ترین آٹوموبائل ساز اداروں میں شمار ہونے والے جیلی آٹو گروپ کے ساتھ پاکستان میں جیلی گاڑیوں کی تقسیم اور اسمبلنگ کے لیے ایک تاریخی اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت بیسٹ وے گروپ اپنی ذیلی کمپنی بیسٹ وے آٹوموٹیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے پاکستان میں جیلی آٹو گروپ کی مصنوعات کا واحد مجاز ڈسٹری بیوٹر ہوگا۔ یہ معاہدہ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی آٹوموٹیو صنعت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں جیلی کی مختلف گاڑیاں کمپلیٹلی بلٹ یونٹس کی صورت میں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائی جائیں گی تاکہ صارفین کو عالمی معیار کی ان جدید گاڑیوں تک فوری رسائی حاصل ہو سکے۔ بعد ازاں انہی گاڑیوں کی مقامی سطح پر اسمبلنگ کراچی میں واقع بیسٹ وے کے موجودہ آٹوموبائل اسمبلنگ پلانٹ میں کی جائے گی۔

بیسٹ وے اور جیلی کے درمیان یہ شراکت داری مستقبل میں ایک وسیع اور طویل المدتی تعاون کی شکل اختیار کرنے کی توقع رکھتی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی صنعت میں مزید لوکلائزیشن، آٹو پارٹس سپلائی چین کا استحکام، مہارتوں کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب چین کے شہر ہانگژو میں واقع جیلی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جس کے ساتھ ہی بیسٹ وے گروپ اور جیلی آٹو گروپ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

Comments

200 حروف