آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چِت کرکے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت لیا
- سیور برنٹ اور کیمپ نے کھیل کی رفتار تو تیز کی لیکن معمولی ہدف آسٹریلیا کا امتحان لینے کے لیے ناکافی تھا
آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے یکطرفہ فائنل میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ساتویں مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز آل راؤنڈر اور کپتان کپتان نیٹ سیور برنٹ (58) اور فریا کیمپ (44) نے ناقابلِ شکست 80 رنز کی شراکت قائم کرکے اننگز کو سنبھالا، تاہم ابتدائی سست بیٹنگ کی وجہ سے یہ ہدف معمولی ثابت ہوا۔
جواب میں آسٹریلیا کی مایہ ناز بائیں ہاتھ کی خاتون کرکٹ کھلاڑی بیتھ مونی (64) اور فیبی لچفیلڈ (48) کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے شاندار سنچری شراکت کی بدولت مطلوبہ ہدف 17 گیندیں قبل ہی باآسانی حاصل کر لیا۔ بیتھ مونی کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلش کوچ شارلوٹ میری ایڈورڈز نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے بہترین کھیل کی ضرورت تھی، جس میں وہ ناکام رہیں۔


Comments