BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.44%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 56.48 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.78 Decreased By ▼ -0.20 (-1.54%)
DFML 18.22 Increased By ▲ 0.73 (4.17%)
DGKC 188.01 Increased By ▲ 0.79 (0.42%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.85 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.26%)
HUBC 199.50 Increased By ▲ 0.54 (0.27%)
HUMNL 9.73 Decreased By ▼ -0.12 (-1.22%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.26 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
OGDC 314.80 Increased By ▲ 1.41 (0.45%)
PAEL 34.99 Decreased By ▼ -0.25 (-0.71%)
PIBTL 14.30 Decreased By ▼ -0.41 (-2.79%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.09 Decreased By ▼ -1.27 (-0.57%)
PRL 90.30 Decreased By ▼ -0.92 (-1.01%)
SNGP 91.11 Increased By ▲ 0.24 (0.26%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.09 (-0.39%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.15 Decreased By ▼ -0.41 (-3.26%)
TRG 54.60 Decreased By ▼ -1.19 (-2.13%)
UNITY 7.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
مارکٹس

پی ٹی سی ایل میں قیادت کی تبدیلی، ندیم خان سی ای او مقرر

  • ندیم خان ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی قیادت میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، یہ تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کمپنی نے ٹیلی نار پاکستان کے پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ میں انضمام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے جو اب یوفون 5G کے نام سے کام کررہی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان جو اس سے قبل پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف فنانشل آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے کو فوری طور پر 14 دن کی مدت کے لیے پی ٹی سی ایل کا سی ای او تعینات کیا ہے۔

ندیم خان ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔

انہوں نے 2003 میں یوفون میں بطور چیف فنانشل آفیسر شمولیت اختیار کی ، اس عہدے پر وہ ایک دہائی تک فائز رہے، جس کے بعد انہوں نے یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں مختصر مدت کے لیے خدمات انجام دیں۔

انہیں 2017 میں پی ٹی سی ایل گروپ میں گروپ چیف فنانشل آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا جہاں انہوں نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول سمیت ایک بڑے تبدیلی کے دور میں گروپ کی مالیاتی حکمت عملی کی نگرانی کی۔ وہ فی الحال انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈز بورڈ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حاتم باماترف جو گزشتہ 5 سالوں سے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے نے پی ٹی سی ایل کے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ کے سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

قیادت میں یہ تبدیلی پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل دونوں کے درمیان تسلسل کو یقینی بناتی ہے کیونکہ دونوں ادارے اب ترقی کے اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

Comments

200 حروف