BR100 Increased By (0.34%)
BR30 Increased By (0.77%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 62.04 Increased By ▲ 0.64 (1.04%)
BIPL 28.03 Increased By ▲ 0.59 (2.15%)
BOP 36.77 Increased By ▲ 0.46 (1.27%)
CNERGY 8.39 Increased By ▲ 0.18 (2.19%)
DFML 19.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.15%)
DGKC 226.93 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
FABL 100.18 Decreased By ▼ -1.28 (-1.26%)
FCCL 58.61 Decreased By ▼ -0.67 (-1.13%)
FFL 17.94 Increased By ▲ 0.09 (0.5%)
GGL 25.20 Increased By ▲ 1.09 (4.52%)
HBL 305.64 Decreased By ▼ -1.81 (-0.59%)
HUBC 232.55 Decreased By ▼ -0.59 (-0.25%)
HUMNL 11.42 Decreased By ▼ -0.08 (-0.7%)
KEL 8.29 Decreased By ▼ -0.04 (-0.48%)
LOTCHEM 28.47 Increased By ▲ 0.28 (0.99%)
MLCF 108.29 Increased By ▲ 0.86 (0.8%)
OGDC 339.10 Increased By ▲ 4.19 (1.25%)
PAEL 45.35 Decreased By ▼ -0.07 (-0.15%)
PIBTL 19.06 Increased By ▲ 0.21 (1.11%)
PIOC 283.57 Increased By ▲ 3.11 (1.11%)
PPL 245.95 Increased By ▲ 2.21 (0.91%)
PRL 36.08 Decreased By ▼ -0.16 (-0.44%)
SNGP 118.70 Decreased By ▼ -0.93 (-0.78%)
SSGC 31.67 Decreased By ▼ -0.18 (-0.57%)
TELE 9.27 Increased By ▲ 0.25 (2.77%)
TPLP 11.23 Increased By ▲ 0.51 (4.76%)
TRG 67.84 Increased By ▲ 3.53 (5.49%)
UNITY 11.01 Increased By ▲ 0.10 (0.92%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
رائے

ملک کا پیٹ بھرنے والا نہری نظام پانی کی بوند بوند کو ترس گیا

  • پنجاب کا نہری نظام محض ایک انجینئرنگ کی وراثت نہیں ہے۔ یہ ایک زندہ معاشی مشین ہے۔ یہ دریا کے پانی کو غذائی سیکیورٹی، دیہی روزگار، زرعی صنعت، برآمدات اور صوبائی استحکام میں تبدیل کرتا ہے
شائع July 2, 2026 اپ ڈیٹ July 2, 2026 08:30pm

ایک صدی سے زائد پرانا پنجاب کا تاریخی نہری نظام جو 13 بیراجوں، 25 بڑی نہروں، درجن بھر لنک کینالز اور ہزاروں کلومیٹر طویل شاخوں پر مشتمل ہے صوبے میں سالانہ 40 سے 50 کھرب (4 سے 5 ٹریلین) روپے کی وسیع زرعی معیشت کی شہ رگ ہے۔ یہ عظیم الشان بنیادی ڈھانچہ کاشتکار کی سطح پر ملک کی غذائی سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے مگر اب یہ ملکی اثاثہ فنڈز کی قلت کی وجہ سے اندر ہی اندر کمزور ہو رہا ہے۔

گندم، چاول، گنا، مکئی، کپاس، آلو، پھل، سبزیاں اور چارہ، اس پیداوار کا ایک بڑا حصہ اور زیرِ زمین پانی کی معیشت کا ایک بڑا حصہ جو اب اس کی معاونت کرتا ہے، اب بھی اسی بنیادی ڈھانچے کے ذریعے فراہم کردہ ری چارج شدہ یا باقاعدہ بنائے گئے پانی پر منحصر ہے۔ اس کے باوجود پنجاب نے اس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے صرف 8.9 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

یہ رقم اس سالانہ اقتصادی پیداوار کا تقریباً صرف ایک فیصد کا پانچواں حصہ (0.2 فیصد) ہے جسے برقرار رکھنے میں یہ نظام مدد کرتا ہے۔یہ محض پنجاب کے بجٹ کا مسئلہ نہیں ہے۔ جب ملک کا سب سے بڑا سیراب زرعی مرکز اپنی نہریں برقرار رکھنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے نتائج صوبائی حدود سے کہیں آگے تک جاتے ہیں۔ وہ قومی سطح پر خوراک کی قیمتوں، گندم کی سیکیورٹی، چاول کی برآمدات، پولٹری فیڈ کی لاگت، دیہی آمدنی، زرعی و صنعتی سپلائی چین اور زرمبادلہ کی کمائی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔کوئی بھی سنجیدہ کاروباری ادارہ اپنی سب سے زیادہ پیداواری مشینری کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرے گا۔ کوئی بھی بورڈ اسے قبول نہیں کرے گا۔ کوئی بھی بینک اس کے عوض قرض نہیں دے گا۔ پھر بھی پنجاب سال بہ سال اپنے ملکیتی سب سے زیادہ پیداواری عوامی اثاثے کے ساتھ یہی کچھ کرتا آ رہا ہے۔

تلخ تاریخی حقیقت یہ ہے کہ برطانوی نوآبادیاتی انتظامیہ نے عوام کی بہبود کے بجائے صرف وسائل نچوڑنے کے مقصد کے تحت کام کرنے کے باوجود اسی نظام کو ایک منظم تجارتی ادارے کے طور پر چلایا اور ریاست کے لیے غیر معمولی منافع اور انڈس پلینز (میدانِ سندھ) کے کسانوں کے لیے خوشحالی پیدا کی۔

انیسویں صدی کے آخر سے نوآبادیاتی آبپاشی کی مالیات نے بڑی نہروں کو صرف اسی صورت میں پیداواری کاموں میں شمار کیا اگر وہ سرمایہ کاری پر مناسب منافع کما سکیں۔ 1901-03 کے انڈین اریگیشن کمیشن تک یہ تجارتی منطق سرکاری سوچ میں مضبوطی سے جڑ پکڑ چکی تھی۔ قرض کے سرمائے سے مالی اعانت حاصل کرنے والے آبپاشی کے بڑے منصوبوں سے یہ توقع کی جاتی تھی کہ وہ سود کو پورا کرنے اور قرض کی واپسی میں حصہ ڈالنے کے لیے کافی سالانہ آمدنی پیدا کریں۔آبپاشی کے انسپکٹر جنرل رچرڈ اسٹریچی نے اس اصول کو واضح طور پر بیان کیا تھا کہ ” غور کرنے کا اصل نکتہ یہ ہے کہ یہ کام منافع بخش ہونے چاہئیں، جس کا مختصر مطلب یہ ہے کہ یہ ریاست کے لیے فائدہ مند ہوں گے“۔

اور وہ واقعی منافع بخش تھے

سرکاری نوآبادیاتی آبپاشی کے گوشواروں سے پتا چلتا ہے کہ 1926-27 تک پنجاب کے پیداواری آبپاشی کے کاموں نے اپنی اصل سرمایہ کاری دو گنا سے زیادہ وصول کر لی تھی۔ پیداواری کاموں پر مجموعی خالص منافع 14 فیصد سالانہ سے زیادہ تھا۔ ان گوشواروں میں لوئر چناب کینال کو سرمائے کی لاگت پر 56.95 فیصد تک کماتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا، جس نے مؤثر طریقے سے ہر دو سے تین سالوں میں اپنی لاگت خود پوری کی۔ نہری سیراب زمینوں سے حاصل ہونے والی آمدنی 1913 میں پنجاب کی کل آمدنی کے 20 فیصد سے بھی کم تھی جو 1920 کی دہائی تک بڑھ کر 40 فیصد سے زائد ہو گئی۔

یہ نوآبادیاتی استحصال کے حق میں دلیل نہیں ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ایک لوٹ کھسوٹ کرنے والی ریاست بھی سمجھتی تھی کہ ایک پیداواری اثاثے کی مالی اعانت، دیکھ بھال اور اس کی پیمائش ہونی چاہیے۔نوآبادیاتی ریاست نے استحصال کی ترغیب کے باوجود اثاثے کی قیمت کا تعین کیا، اس کی پیمائش کی اور اسے برقرار رکھا۔ دوسری طرف مابعد نوآبادیاتی ریاست نے عوام کی خدمت کا دعویٰ کرنے کے باوجود اکثر دیکھ بھال کو ایک ثانوی چیز سمجھا ہے۔حکومت یہ جواب دے سکتی ہے کہ آبپاشی کو مجموعی طور پر ایک بڑا حصہ ملا ہے، جس میں ترقیاتی اخراجات بھی شامل ہیں لیکن یہ اصل نکتے کو نظر انداز کرنا ہے۔

ترقی کا مطلب دیکھ بھال نہیں ہے

نئی اسکیمیں، بحالی کے منصوبے، فیزبیلٹی اسٹڈیز، لائننگ پیکجز اور کیپٹل ورکس اپنی جگہ اہمیت رکھ سکتے ہیں لیکن وہ ایک صدی پرانے اینٹ اور گارے کے ہائیڈرولک نظام کی سالانہ مرمت اور تحفظ کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ ایک نہری نظام ہر روز گاد جمع ہونے (سلٹیشن)، رساؤ، ٹوٹی ہوئی چنائی، کمزور پشتے، زنگ آلود گیٹس، خراب ہوسٹس اور گھسے ہوئے ریگولیٹرز کے باعث بوسیدگی کا شکار ہوتا ہے۔دیکھ بھال وہ مستقل ڈسپلن ہے جو اثاثے کو زندہ رکھتا ہے۔ ترقی کبھی کبھار جبکہ دیکھ بھال مستقل ہوتی ہے۔

اگر 3 سے 4 ٹریلین روپے کی قدامت پسندانہ متبادل مالیت والے نظام کے لیے اثاثوں کے تحفظ کے معمولی 2 فیصد سالانہ کے اصول کو بھی استعمال کیا جائے تو اثاثوں کے مناسب تحفظ کے لیے سالانہ تقریباً 60 سے 80 ارب روپے درکار ہوں گے۔پنجاب نے 8.9 ارب روپے بجٹ میں رکھے ہیں۔یہ کمی غیر خرچ شدہ رہنے کی صورت میں غائب نہیں ہوتی۔ یہ انفرااسٹرکچر کے قرض کے طور پر جمع ہوتی رہتی ہے۔ نہروں کے استر (لائننگ) میں دراڑیں پڑتی ہیں اور ان کی مرمت نہیں کی جاتی۔ پشتے کمزور ہوتے ہیں اور انہیں مضبوط نہیں کیا جاتا۔ گیٹس زنگ آلود ہوتے ہیں اور انہیں تبدیل نہیں کیا جاتا۔ گاد جمع ہونے سے پانی لے جانے کی گنجائش کم ہو جاتی ہے اور اسے صاف نہیں کیا جاتا۔ ہر موخر کی جانے والی مرمت ایک ایسی ذمہ داری بن جاتی ہے جو مستقبل کے بجٹ کو منتقل ہوتی ہے، جہاں یہ ایک روپیہ نہیں بلکہ کئی روپے لاگت لے گی۔

یہ انفرااسٹرکچر صرف فصلیں ہی پیدا نہیں کرتا۔ پنجاب کی گندم کی فصل پاکستان کی غذائی سیکیورٹی کی بنیاد ہے۔ شیخوپورہ، حافظ آباد، سیالکوٹ بیلٹ کا چاول پاکستان کے زرمبادلہ کمانے کے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ مکئی پولٹری کی صنعت کو فیڈ فراہم کرتی ہے۔ گنا ملک کی سب سے بڑی زرعی صنعتوں میں سے ایک کو سہارا دیتا ہے۔ آلو، پھل، سبزیاں اور چارہ سبھی سیراب زراعت پر منحصر ہیں۔ یہ نکتہ صوبائی فخر کا نہیں، یہ قومی خطرے (نیشنل ایکسپوزر) کا ہے۔ یہاں تک کہ چارے کی فصلیں، جن میں برآمدات پر مبنی روڈس گراس شامل ہے، اسی ہائیڈرولک بنیاد پر منحصر ہیں۔

نہر کے ہر شگاف کی مرمت پر اس حفاظتی کام کے مقابلے میں کہیں زیادہ لاگت آئے گی جو اسے روک سکتا تھا۔ ہر وہ سیزن جس میں گاد، گیٹ کی خرابی یا لائننگ کی خرابی کے باعث پانی کی فراہمی کم ہوتی ہے، اس کا مطلب پیداوار، آمدنی اور برآمدی کمائی میں کمی ہے۔ وہ کسان جو نہر خشک ہونے کی وجہ سے اپنی فصل کھو بیٹھتا ہے وہ بجٹ کی دستاویزات میں نظر نہیں آتا لیکن نقصان حقیقی، بڑا اور قابلِ تلافی ہوتا ہے۔

پنجاب کے پاس سرمایہ کاری کی تجاویز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہر بجٹ نئے منصوبے، نئی اسکیمیں اور نئے اعلانات لے کر آتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا صوبہ نئے اثاثے بنانے کا متحمل ہو سکتا ہے جبکہ اس کا سب سے زیادہ پیداواری اثاثہ جو اس کے پاس پہلے سے موجود ہے، خاموشی سے زوال پذیر ہو رہا ہے؟۔ اس کا جواب صرف یہ نہیں ہے کہ ابیانہ بڑھایا جائے اور حاصل ہونے والی رقم کو جنرل ٹریژری (سرکاری خزانے) میں ڈال دیا جائے۔ اس سے صرف بے اعتمادی بڑھے گی۔ پنجاب کو آبپاشی کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ایک مخصوص فنڈ (رنگ فینسڈ فنڈ)، پانچ سالہ آپریشنز اور دیکھ بھال کا شائع شدہ منصوبہ، نہر وار دیکھ بھال کی رپورٹنگ، تھرڈ پارٹی انجینئرنگ آڈٹ اور سروس کی بہتری سے واضح طور پر منسلک ٹیرف کے راستے کی ضرورت ہے۔

کسان زیادہ چارجز کی مزاحمت کریں گے اگر وہ صرف زیادہ بل دیکھیں گے۔ وہ انہیں قبول کر سکتے ہیں اگر وہ نہروں سے گاد کی صفائی، مرمت شدہ گیٹس، پانی کے بہاؤ کی پیمائش، مضبوط پشتے، فعال ریگولیٹرز اور ٹیل اینڈ (نہری نظام کے آخری حصوں) پر پانی کی فراہمی میں کم سے کم تعطل دیکھیں۔پنجاب کا نہری نظام محض ایک انجینئرنگ کی وراثت نہیں ہے۔ یہ ایک زندہ معاشی مشین ہے۔ یہ دریا کے پانی کو غذائی سیکیورٹی، دیہی روزگار، زرعی صنعت، برآمدات اور صوبائی استحکام میں تبدیل کرتا ہے۔

نوآبادیاتی انتظامیہ اس کی مالیاتی قدر کو سمجھتی تھی کیونکہ وہ اس سے فائدہ نچوڑنا چاہتی تھی۔ مابعد نوآبادیاتی ریاست کو اس کی قدر کو سمجھنا چاہیے کیونکہ لاکھوں لوگوں کا انحصار اس پر ہے۔پنجاب کو زراعت کے بارے میں کسی اور نعرے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسے بنیادی ڈھانچے کی نگرانی (اسٹیورڈ شپ) کی ضرورت ہے۔پنجاب جو سب سے بہترین سرمایہ کاری کر سکتا ہے وہ کوئی اور فیتہ کاٹنے والی اسکیم نہیں ہے۔ یہ اس نہری نظام کا منظم تحفظ ہے جو پہلے ہی صوبے کو سہارا دے رہا ہے۔سالانہ 8.9 ارب روپے کے ساتھ یہ نظام محفوظ نہیں رہے گا بلکہ ختم ہو جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف