گرو سیف کا جدید فائر سسٹم فعال ہوگیا
- سسٹم کو ہائیڈرولک کیلکولیشنز کی بنیاد پر انتہائی احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا
گرو سیف نے کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے لیے 500 جی پی ایم کے جدید ترین فائر ہائیڈرنٹ سسٹم کی تنصیب مکمل کرکے اسے فعال کردیا ہے۔
اس سکِڈ ماؤنٹڈ الیکٹرک ڈیزل جوکی (ای ڈی جے) فائر ہائیڈرنٹ سسٹم میں 22 ہوز ریلز، 10 ہائیڈرنٹ پوائنٹس، دو فوم ریلز اور ایک مربوط فائر سپرنکلر سسٹم شامل ہے جس سے اس تنصیب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس سسٹم کو ہائیڈرولک کیلکولیشنز کی بنیاد پر انتہائی احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ کسی بڑی صنعتی آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال میں بہترین کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے اور ایک سے زائد ڈسچارج پوائنٹس کو مؤثر طریقے سے استعمال میں لایا جا سکے۔
اس دوران اس نئے فعال ہونے والے سسٹم کو فوری طور پر جانچنے کا موقع ملا جب اس نے پڑوس میں واقع ایک کیمیکل مینوفیکچرنگ فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوششوں میں مدد فراہم کی۔ اس سسٹم کی کارکردگی نے صنعتی اثاثوں اور آس پاس کی آبادی کے تحفظ میں اپنی افادیت اور قابلِ اعتمادی کو ثابت کر دکھایا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، فارمیٹیک پاکستان کے گروپ چیئرمین پرویز حیات نون نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 11,000 سے زائد محفوظ مین-اورز (safe man-hours) بغیر کسی لوسٹ ٹائم انجری کے مکمل کیے گئے جو کہ پیشہ ورانہ حفاظت اور آپریشنل ایکسی لینس (کارکردگی میں بہترین معیار) کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔


Comments