BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

اٹک میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

  • وزیر اعظم اوروزیر داخلہ کا اٹک میں کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آج نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پنجاب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرچکے تھے اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے حساس معلومات موصول ہوئی تھیں جس کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اٹک کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع اٹک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اٹک کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف انتہائی کامیاب کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Comments

200 حروف