BR100 Decreased By (-0.43%)
BR30 Decreased By (-0.76%)
KSE100 Decreased By (-0.34%)
KSE30 Decreased By (-0.32%)
BAFL 56.63 Increased By ▲ 0.16 (0.28%)
BIPL 24.82 Increased By ▲ 0.19 (0.77%)
BOP 29.90 Decreased By ▼ -0.22 (-0.73%)
CNERGY 12.68 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
DFML 18.74 Increased By ▲ 1.25 (7.15%)
DGKC 187.49 Increased By ▲ 0.27 (0.14%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -0.41 (-0.44%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -0.40 (-0.77%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.03 (-0.21%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 198.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.03%)
HUMNL 9.69 Decreased By ▼ -0.16 (-1.62%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.19 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
MLCF 90.30 Decreased By ▼ -0.93 (-1.02%)
OGDC 313.19 Decreased By ▼ -0.20 (-0.06%)
PAEL 34.97 Decreased By ▼ -0.27 (-0.77%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 233.31 Decreased By ▼ -6.31 (-2.63%)
PPL 219.38 Decreased By ▼ -1.98 (-0.89%)
PRL 89.70 Decreased By ▼ -1.52 (-1.67%)
SNGP 90.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
SSGC 23.17 Decreased By ▼ -0.13 (-0.56%)
TELE 7.38 Decreased By ▼ -0.23 (-3.02%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.35 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.35 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.36 پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا جمعرات کو ڈالر کی قدر میں عدم استحکام دیکھا گیا کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے نئے حملوں نے مارکیٹ کی صورتحال کو متاثر کیا جبکہ مئی میں امریکی صارفین کی مہنگائی تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی وجہ سے سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کے مستقبل کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

یورو 1.1553 ڈالر پر فروخت ہوا جس کے بعد وہ گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئی اپنی 10 ہفتوں کی کم ترین سطح سے معمولی سا اوپر آیا، تاہم اپریل کے اوائل میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے حاصل ہونے والے بیشتر فوائد اب وہ گنوا چکا ہے۔ آج سب کی نظریں یورپی مرکزی بینک کے پالیسی اجلاس پر ہوں گی کیونکہ وہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے شرحِ سود میں اضافے کے لیے بالکل تیار دکھائی دیتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) 1.33905 ڈالر پر رہا۔

دوسری جانب امریکی فوج کی طرف سے ایران میں متعدد اہداف کے خلاف فضائی حملے مکمل کرنے کے اعلان کے بعد ڈالر انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ 99.903 پر آ گیا۔

Comments

200 حروف