ایشین گیمز 2026 : صاحبزادہ فرحان کی زیر قیادت 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
- اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کی شمولیت تعارف کی منتظر ہو گئی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ صاحبزادہ فرحان جاپان کے شہر آئیچی ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مینز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ایونٹ 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
آئیچی پریفیکچر کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہونے والے اس 10 ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا، جبکہ میڈل میچز 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
30 سالہ صاحبزادہ فرحان اب تک پاکستان کے لیے 46 ٹی 20 میچز میں 1,305 رنز بنا چکے ہیں، جس میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 5 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والے عبدالصمد کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
15 رکنی اسکواڈ میں عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے 4 کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی نہیں کی۔ اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون (پیر) سے لاہور میں شروع ہونے والے این سی اے وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہیں۔
15 رکنی اسکواڈ
صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر)۔
سپورٹ اسٹاف :
مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، شین میک ڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، محمد طاہر (فزیو تھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (اینالسٹ و ٹیم آپریشنز کوآرڈینیٹر)۔


Comments