پاشا کا آئی ٹی کی ترقی کے لیے پالیسیوں میں استحکام کا مطالبہ
- آئی ٹی کمپنیوں کی ترقی کے لیے 10 سالہ مستقل پالیسی اور ٹیکس مراعات دی جائیں
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ 27-2026 کے لیے اپنی جامع سفارشات میں ڈیجیٹل برآمدات کے استحکام کے لیے پالیسی کے تسلسل پر زور دیا ہے۔
پاشا نے حکومت سے پرزور سفارش کی ہے کہ آئی ٹی برآمد کنندگان اور حقیقی فری لانسرز کے لیے موجودہ 0.25 فیصد فائنل ٹیکس نظام کو اگلے 10 سال تک برقرار رکھا جائے، تاکہ عالمی سرمایہ کاری اور غیر ملکی زرمبادلہ کو فروغ مل سکے۔
سفارشات میں حقیقی فری لانسرز اور بیرون ملک کمپنیوں کے لیے کل وقتی ریموٹ کام کرنے والے ملازمین کے درمیان فرق واضح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گلوبل فری لانسرز یونین کے اعزازی صدر طفیل احمد خان نے پاشا کے اس موقف کی تائید کی کہ حقیقی فری لانسرز کو 0.25 فیصد ٹیکس کی سہولت ملنی چاہیے، جبکہ غیر ملکی اداروں سے مستقل تنخواہ لینے والے پیشہ ور افراد پر معیاری سیلری سلیب کے تحت ٹیکس عائد ہونا چاہیے، تاکہ مقامی رجسٹرڈ کمپنیوں کو ہنرمند افراد کے حصول میں یکساں مواقع میسر آئیں۔


Comments