BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

سردار آزمون کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا منصوبہ، ایرانی فٹبال چیف لاعلم

  • اگر ممکن ہو تو ہمیں آزمون کو قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے، نائب صدر عبدالکریم حسین زادہ
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے جمعرات کو کہا ہے کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ اسٹرائیکر سردار آزمون کو ایران کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے حالانکہ اسلامی جمہوریہ کے ایک نائب صدر کی جانب سے ان کی واپسی کی اپیل کی گئی تھی۔

91 بین الاقوامی میچوں میں 57 گول اسکور کرنے والے سردار آزمون کو کوچ امیر قلعہ نوئی کے ابتدائی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ مقامی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں حکومت کے ساتھ وفاداری نہ نبھانے کی وجہ سے اسکواڈ سے خارج کیا گیا۔

31 سالہ اسٹرائیکر نے گزشتہ ہفتے اپنی حب الوطنی کا جذباتی اعلان کیا جس کے بعد پیر کو نائب صدر عبدالکریم حسین زادہ کی جانب سے ان کی واپسی کی اپیل سامنے آئی۔

عبدالکریم حسین زادہ نے ایکس پر لکھا کہ اگر ممکن ہو تو ہمیں انہیں قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے۔

مہدی تاج نے جمعرات کو ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آزمون کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر مناسب بات چیت کے ذریعے غور کیا جائے گا، جہاں تک سردار آزمون کا تعلق ہے میں فی الحال ان کی صورتحال سے باخبر نہیں ہوں۔

ایران میں میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار آزمون نے اس وقت حکومتی حامیوں کو ناراض کردیا جب انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے فوراً بعد دبئی کے حکمران محمد بن راشد آل مکتوم کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

Comments

200 حروف