BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

جاز ورلڈ کا ای ایس جی اقدامات، نمایاں شراکت داروں کو اعزازات سے نوازا

  • یہ اقدام جاز ورلڈ کے وسیع تر ای ایس جی تبدیلی پروگرام کا حصہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

جاز ورلڈ نے اپنی سپلائی چین میں ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) معیار کو فروغ دینے والے نمایاں شراکت داروں کو اعزازات سے نوازا ہے جس کے ذریعے کمپنی نے ذمہ دارانہ ترقی، طویل مدتی پائیداری اور 2050 تک نیٹ زیرو ہدف سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔

یہ اقدام جاز ورلڈ کے وسیع تر ای ایس جی تبدیلی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ویلیو چین میں پائیداری کے اصولوں کو مزید مضبوط بنانا اور اسکوپ تھری اخراج میں کمی کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

تقریب کے دوران ایرکسن کو بہترین ای ایس جی قیادت کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ہواوے، نوکیا، زیڈ ٹی ای، موبی سرو، ہائی رائز ٹیکنالوجیز اور ٹیرا ڈیٹا کو بھی ای ایس جی انضمام اور پائیدار سپلائی چین کے فروغ میں نمایاں کردار پر سراہا گیا۔

اس موقع پر گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر سید ظہیر مہدی نے کہا کہ اداروں کی ترقی کے ساتھ پائیداری کی قیادت کو آپریشنل حدود سے آگے بڑھانا ضروری ہو جاتا ہے۔ ای ایس جی خصوصاً سپلائی چین میں بامعنی پیشرفت کے لیے طویل مدتی تعاون، مشترکہ ذمہ داری اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ جاز ورلڈ ذمہ دارانہ ویلیو چین کو نہ صرف ماحولیاتی ضرورت بلکہ مضبوطی، شفافیت، جدت اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم حکمت عملی سمجھتی ہے۔

جاز ورلڈ اپنے اسٹریٹجک سپلائرز اور شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر ای ایس جی معیار، شفافیت، ذمہ دارانہ وسائل کے حصول اور پائیداری کے اہداف کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

Comments

200 حروف