BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.56 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.56 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.57 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا، کیونکہ ایران جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کار سود کی شرح میں ممکنہ اضافے کو ناگزیر سمجھ رہے ہیں۔ عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو 1.1608 ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جو گزشتہ سیشن میں 8 اپریل کے بعد اس کی کم ترین سطح تھی۔ برطانوی پاؤنڈ بھی 1.3398 ڈالر پر رہا، جو اس ہفتے کے آغاز میں دیکھی گئی چھ ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

عالمی خطرات کو ناپنے کا پیمانہ سمجھے جانے والا آسٹریلین ڈالر 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 0.7097 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر 0.24 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.5822 ڈالر پر آگیا۔ دنیا کی چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر انڈیکس 99.306 پر مستحکم رہا۔ مئی کے مہینے میں اس انڈیکس میں 1 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ ڈالر کی محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مانگ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے سال کے آخر تک شرح سود بڑھانے کے امکانات ہیں۔

مزید برآں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کے سودے 1.11 ڈالر یا 1.0 فیصد کی کمی کے ساتھ 110.17 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 1.12 ڈالر یا 1.1 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 103.03 ڈالر پر آگئے۔

Comments

200 حروف