BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ٹویوٹا کی مینوفیکچرنگ میں شاندار کارکردگی، صنعتی قیادت کے 35 سال

  • کمپنی نے اپنے قیام سے اب تک ملک بھر میں 12 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے 15 مئی 2026 کو پاکستان میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کی موجودگی کے 35 سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔

اس موقع پر مینوفیکچرنگ میں شاندار کارکردگی، لوکلائزیشن، اور ملک کی آٹو موبائل صنعت میں مسلسل کردار کو اجاگر کیا گیا۔

کمپنی نے اپنے قیام سے اب تک ملک بھر میں 12 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی ہیں۔

آئی ایم سی کا وسیع ڈیلر اور سپلائر نیٹ ورک اپنی ویلیو چین میں 55 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے جبکہ گزشتہ ساڑھے 3دہائیوں کے دوران قومی خزانے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر ٹیکس کی مد میں جمع کروا چکا ہے جو سالانہ حکومتی ٹیکس وصولیوں کا تقریباً ایک فیصد بنتا ہے ۔

اس اہم سنگِ میل کی تقریب ٹویوٹا کے مینوفیکچرنگ پلانٹ، پورٹ قاسم کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں جاپان کے سفیر شوئیچی آکاماتسو، ہیروشی نامبو، پریزیڈنٹ بزنس پلاننگ اینڈ آپریشن، ٹویوٹا موٹر کارپوریشن؛ ماساہیکو مائیدا، سی ای او ٹویوٹا موٹر ایشیا؛ شیگیرو ہاراڈا، سی ای او موبیلٹی ڈویژن اینڈ گروتھ مارکیٹ ریجن، ٹویوٹا سوشو کارپوریشن؛ ہیروشی یونیناگا، سی ای او ایشیا پیسیفک ریجن و پریزیڈنٹ، ٹویوٹا سوشو کارپوریشن؛ محمد علی رفیق حبیب، چیئرمین انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ؛ اور علی اصغر جمالی، چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ سمیت آئی ایم سی کے 3 ہزار ملازمین نے شرکت کی۔

انڈس موٹرز کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ کمپنی نے گزشتہ 35 برس میں 736 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں مزید 300 ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف