BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.49%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.98 Decreased By ▼ -0.06 (-0.1%)
BIPL 28.65 Increased By ▲ 0.62 (2.21%)
BOP 36.90 Increased By ▲ 0.13 (0.35%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.66 Increased By ▲ 0.73 (3.66%)
DGKC 227.20 Increased By ▲ 0.27 (0.12%)
FABL 101.75 Increased By ▲ 1.57 (1.57%)
FCCL 58.70 Increased By ▲ 0.09 (0.15%)
FFL 18.08 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
GGL 26.40 Increased By ▲ 1.20 (4.76%)
HBL 306.00 Increased By ▲ 0.36 (0.12%)
HUBC 233.72 Increased By ▲ 1.17 (0.5%)
HUMNL 11.31 Decreased By ▼ -0.11 (-0.96%)
KEL 8.26 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
LOTCHEM 29.46 Increased By ▲ 0.99 (3.48%)
MLCF 107.69 Decreased By ▼ -0.60 (-0.55%)
OGDC 345.69 Increased By ▲ 6.59 (1.94%)
PAEL 45.54 Increased By ▲ 0.19 (0.42%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.64 Increased By ▲ 1.07 (0.38%)
PPL 248.61 Increased By ▲ 2.66 (1.08%)
PRL 36.30 Increased By ▲ 0.22 (0.61%)
SNGP 119.00 Increased By ▲ 0.30 (0.25%)
SSGC 31.43 Decreased By ▼ -0.24 (-0.76%)
TELE 9.23 Decreased By ▼ -0.04 (-0.43%)
TPLP 11.60 Increased By ▲ 0.37 (3.29%)
TRG 67.40 Decreased By ▼ -0.44 (-0.65%)
UNITY 10.91 Decreased By ▼ -0.10 (-0.91%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

میسی کی برازیل کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں نیمار کی شمولیت کی حمایت

  • میرا ماننا ہے کہ برازیل ہمیشہ سےورلڈ کپ کا دعویدار رہا ہے، لو ڈیل پولو شو میں گفتگو
شائع اپ ڈیٹ

لیونل میسی نے اپنے سابق بارسلونا ساتھی نیمار کی رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے برازیل اسکواڈ میں شمولیت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے نیمار کی فٹنس سے متعلق خدشات کے باوجود انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

نیمار جو 79 گولز کے ساتھ برازیل کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر ہیں، اکتوبر 2023 میں گھٹنے کی شدید انجری کے بعد سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے، اور گزشتہ سال سینٹوس واپسی کے بعد سے بھی اپنی فارم کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

برازیلین کوچ کارلو اینچلوٹی بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر نیمار مکمل فٹ ہوئے تو ان کے نام پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے اپریل میں مزید کہا تھا کہ اسٹرائیکر کے پاس اپنی تیاری ثابت کرنے کے لیے دو ماہ کا وقت ہے۔

میسی نے لو ڈیل پولو شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بہترین کھلاڑی ورلڈ کپ میں موجود ہوں اور نیمار چاہے کسی بھی فارم میں ہوں وہ ہمیشہ بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے رہیں گے۔

انہیں ورلڈ کپ میں دیکھنا بہت خوش آئند ہوگا کیونکہ برازیل اور فٹ بال کی دنیا میں ان کا ایک خاص مقام ہے۔

میسی جنہوں نے 2022 میں قطر میں ارجنٹائن کو ورلڈ کپ جتوایا تھا اور جن کے بارے میں توقع ہے کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ہوگا، انہوں نے 2026 کے ایڈیشن کے لیے اسپین اور فرانس کے ساتھ برازیل کو بھی فیورٹ ٹیموں میں شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اب بھی یہ ماننا ہے کہ برازیل ہمیشہ سے ٹائٹل کا دعویدار رہا ہے اور ان کے پاس وہ کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

2026 کا ورلڈ کپ جس کی مشترکہ میزبانی کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو کر رہے ہیں 11 جون سے شروع ہوگا۔

Comments

200 حروف