BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.70 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.70 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.71 پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا ایشیائی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر نے زیادہ تر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھی جس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی ہے۔ دوسری جانب جاپانی ین کی قدر ٹوکیو کی جانب سے مداخلت کے زبانی اشاروں کے بعد بڑی حد تک مستحکم رہی۔

اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر انڈیکس معمولی بہتری کے ساتھ 98.235 کی سطح پر رہا۔

برطانوی پاؤنڈ 1.3555 ڈالر پر ٹریڈ ہوا جو مارچ کے بعد اپنی پہلی ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔

یورو 1.1727 ڈالر پر مستحکم رہا اور توقع ہے کہ یہ ہفتے کا اختتام معمولی بہتری کے ساتھ کرے گا۔

آسٹریلوی ڈالر 0.72059 ڈالر پر فروخت ہوا، جبکہ نیوزی لینڈ کا کیوی 0.59365 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برنٹ کروڈ کے سودے 1.20 ڈالر یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 101.26 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 85 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 95.66 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ کے آغاز پر دونوں بینچ مارکس میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

Comments

200 حروف