BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
کاروبار اور معیشت

سی لنک کی پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں اکثریتی حصص خریدنے پر نظریں

  • یہ پیشکش سی لنک لمیٹڈ سیشلز کی جانب سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ذریعے موصول ہوئی، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ (پی آئی سی ٹی) نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اسے کمپنی کے کم از کم 83.41 فیصد جاری کردہ اور واجب الادا عام حصص (شیئرز) بشمول 8.43 فیصد شیئر ہولڈنگ کی ممکنہ خریداری کے حوالے سے سی لنک لمیٹڈ کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے۔

پی آئی سی ٹی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے بتایا کہ اسے یہ پیشکش سی لنک لمیٹڈ سیشلز کی جانب سے کے ٹریڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ذریعے موصول ہوئی۔

نوٹس میں پی آئی سی ٹی نے اسٹاک مارکیٹ کو یہ بھی بتایا کہ کے ٹریڈ کو سی لنک کی جانب سے اس پیشکش کیلئے باقاعدہ طور پر منیجر ٹو دی آفر مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق سی لنک کا بنیادی کاروبار کنٹینر فریٹ اسٹیشنز چلانا، کنٹینر ٹرمینل آپریٹرز کے طور پر کام کرنا، کیریئر کنٹینر ٹرمینل آپریشنز، مال برداری اور مسافروں کی نقل و حمل، ملکی و بین الاقوامی فریٹ فارورڈنگ اور کوریئر سروسز سمیت تمام لاجسٹک خدمات فراہم کرنا ہے۔

پی آئی سی ٹی نے کہا ہے کہ یہ حصول ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اہلیت کی جانچ کی کلیئرنس بھی شامل ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مطلوبہ منظوریاں حاصل نہ ہوئیں تو اس عوامی پیشکش (پبلک آفر) کو واپس لیا جاسکتا ہے۔

Comments

200 حروف