BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.55%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 57.60 Decreased By ▼ -0.39 (-0.67%)
BIPL 25.30 Decreased By ▼ -0.19 (-0.75%)
BOP 33.25 Decreased By ▼ -0.35 (-1.04%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 19.13 Increased By ▲ 0.13 (0.68%)
DGKC 191.76 Decreased By ▼ -1.64 (-0.85%)
FABL 89.52 Increased By ▲ 0.73 (0.82%)
FCCL 51.69 Decreased By ▼ -0.49 (-0.94%)
FFL 17.76 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 20.40 Decreased By ▼ -0.10 (-0.49%)
HBL 280.09 Decreased By ▼ -1.46 (-0.52%)
HUBC 212.26 Decreased By ▼ -1.52 (-0.71%)
HUMNL 11.18 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 7.80 Decreased By ▼ -0.08 (-1.02%)
LOTCHEM 28.56 Decreased By ▼ -0.23 (-0.8%)
MLCF 84.85 Decreased By ▼ -0.90 (-1.05%)
OGDC 315.89 Decreased By ▼ -1.36 (-0.43%)
PAEL 39.90 Decreased By ▼ -0.40 (-0.99%)
PIBTL 16.86 Decreased By ▼ -0.19 (-1.11%)
PIOC 265.01 Decreased By ▼ -4.98 (-1.84%)
PPL 222.70 Decreased By ▼ -2.00 (-0.89%)
PRL 34.32 Decreased By ▼ -0.28 (-0.81%)
SNGP 99.25 Decreased By ▼ -0.75 (-0.75%)
SSGC 26.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
TELE 9.12 Increased By ▲ 0.04 (0.44%)
TPLP 11.22 Decreased By ▼ -0.18 (-1.58%)
TRG 70.70 Decreased By ▼ -0.44 (-0.62%)
UNITY 11.50 Decreased By ▼ -0.10 (-0.86%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

فیصل بینک کا قبل از ٹیکس منافع 10.8 ارب روپے تک پہنچ گیا

  • فی حصص آمدن 3.40 روپے رہی
شائع April 24, 2026 اپ ڈیٹ April 24, 2026 04:58pm

فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10.8 ارب روپے کا قبل از ٹیکس جب کہ 5.2 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ فی حصص آمدن 3.40 روپے رہی۔ بینک نے اپنی کارکردگی اور مستقبل کے مثبت امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1.5 روپے فی شیئر (15 فیصد) عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔

ایف بی ایل نے مضبوط و مستحکم بیلنس شیٹ کو برقرار رکھا اور اس کے کُل اثاثے 1.7 کھرب روپے تک پہنچ گئے جو اس کی مضبوط مالی بنیاد کی عکاسی کرتی ہے۔

بینک نے اپنی ڈپازٹ مکس کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی، خصوصاً بنیادی کرنٹ اکاؤنٹس کے فروغ پر حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جس کی بنیاد تجارتی و ٹرانزیکشنل سرگرمیوں میں اضافہ اور بڑھتے ہوئے صارفین و برانچ نیٹ ورک ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹس (سی اے) میں بہتری دیکھی گئی اور یہ دسمبر 2025 کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 614 ارب روپے پر جا پہنچا۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ مکس میں بھی نمایاں بہتری آئی اور یہ 46.2 فیصد تک پہنچ گیا (دسمبر 2025: 37.5 فیصد)، جبکہ کاسا ریشو بھی بہتر ہوکر 85.5 فیصد رہی (دسمبر 2025: 81.9 فیصد)۔

اس عرصے میں ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو مارچ 2026 تک 58.4 فیصد پر آگئی (دسمبر 2025: 61.1 فیصد) جبکہ اثاثہ جات میں استحکام رہا اور انفیکشن ریشو 2.4 فیصد پر مستحکم رہی۔

مجموعی طور پر بینک کی مالیاتی کارکردگی اس کے مضبوط کاروباری اصولوں، محتاط رسک مینجمنٹ اور واضح و منظم گروتھ اسٹریٹجی کی عکاسی کرتی ہے۔ بینک کی توجہ ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی پر مبنی صارف مرکوز سلوشنز پر بڑھ رہی ہے جس سے اس کی مستقبل کی سمت مزید مستحکم ہوگی۔

فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے بینک کی کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2026 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج ایف بی ایل کے اسلامی بینکاری ماڈل اور نیٹ ورک پر مبنی گروتھ کی پختگی اور گہرائی کی عکاسی کرتی ہے۔

اس عرصے کے نتائج براہِ راست بورڈ کی طویل المدتی اسٹریٹجک سمت کا نتیجہ ہیں، جس کا بنیادی فوکس بینک کے نیٹ ورک کی تیز رفتار توسیع اور قلیل و متوسط مدت میں کم لاگت بنیادی ڈپازٹس میں مسلسل اضافہ ہے۔ میں اپنے معزز صارفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کا اعتماد اور بھروسہ ہماری پیش رفت کا بنیادی ستون ہے اور ایک نمایاں شریعہ کمپلائنٹ ادارے کے طور پر ہماری مسلسل کامیابیوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔“

فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ ایف بی ایل اپنی مضبوط پروڈکٹ آفرنگز اور وسیع نیٹ ورک کی بنیاد پر مزید پیش رفت کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔

یہ پیش رفت ریجنل آپریشنل مراکز اور ٹریڈ سرگرمیوں کی معاونت سے ممکن ہوگی، جس کی بنیاد مضبوط اسلامی اقدار، منظم و مربوط عملدرآمد اور تمام شراکت داروں کے لیے مسلسل قدر کی فراہمی پر ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف