BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.25 (1.04%)
BOP 28.81 Increased By ▲ 0.23 (0.8%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
DFML 16.08 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 182.40 Increased By ▲ 0.79 (0.43%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.99 Increased By ▲ 0.52 (1.01%)
FFL 14.02 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 20.10 Increased By ▲ 1.07 (5.62%)
HBL 289.44 Increased By ▲ 2.18 (0.76%)
HUBC 193.24 Increased By ▲ 1.73 (0.9%)
HUMNL 9.21 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
KEL 5.91 Decreased By ▼ -0.03 (-0.51%)
LOTCHEM 25.82 Decreased By ▼ -0.49 (-1.86%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.64 (0.71%)
OGDC 302.25 Increased By ▲ 2.51 (0.84%)
PAEL 33.73 Increased By ▲ 0.14 (0.42%)
PIBTL 13.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 231.08 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PPL 219.25 Increased By ▲ 1.78 (0.82%)
PRL 103.76 Increased By ▲ 4.57 (4.61%)
SNGP 90.13 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.02 Increased By ▲ 0.40 (1.77%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.18 (2.55%)
TPLP 11.87 Increased By ▲ 0.05 (0.42%)
TRG 55.47 Decreased By ▼ -1.08 (-1.91%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.43 (-5.08%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
کھیل

یونین برلن نے میری لوئس ایٹا کو بنڈس لیگا کی پہلی خاتون ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

  • 34 سالہ ایٹا جرمنی کی ٹاپ فلائٹ فٹ بال لیگ کی پہلی خاتون ہیڈ کوچ بنیں گی
شائع اپ ڈیٹ

بنڈس لیگا کلب یونین برلن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیفن باؤمگارٹ کی برطرفی کے بعد میری لوئس ایٹا کو سیزن کے اختتام تک عبوری کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ 34 سالہ ایٹا جرمنی کی ٹاپ فلائٹ فٹ بال لیگ (بنڈس لیگا) کی پہلی خاتون ہیڈ کوچ بن جائیں گی۔

جرمن دارالحکومت کے اس کلب نے ہفتے کو ایف سی ہائیڈن ہائیم کے خلاف 3-1 سے شکست کے بعد باؤمگارٹ سے راہیں جدا کر لی تھیں، اس شکست کے بعد یونین برلن پوائنٹس ٹیبل پر 11 ویں نمبر پر آگئی ہے۔

ایٹا نے ایک بیان میں کہا بنڈس لیگا میں ہماری جگہ ابھی محفوظ نہیں ہے۔ میں خوش ہوں کہ کلب نے مجھے اس چیلنجنگ کام کے لیے منتخب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونین برلن کی طاقت ہمیشہ سے ایسی صورتحال میں متحد ہونا رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم ٹیم کے ساتھ مل کر اہم پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ایٹا اس سے قبل یونین برلن کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کر رہی تھیں اور اگلے سیزن سے وہ کلب کی خواتین کی ٹیم کا چارج سنبھالیں گی۔

واضح رہے کہ وہ 2023 میں یونین برلن کے ساتھ جرمن ٹاپ فلائٹ کی پہلی خاتون اسسٹنٹ کوچ بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

یونین برلن کا اگلا مقابلہ ہفتے کے روز وولفسبرگ سے ہوگا، جو ریلیگیشن (لیگ سے باہر ہونے) کے خطرے سے دوچار ہے۔

Comments

Comments are closed.