BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
مارکٹس

پاکستان نے 1.3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی بروقت کر دی، مشیر خزانہ کی تصدیق

  • ملک نے دیگر یورو بانڈز کے اجرا پر 126.125 ملین ڈالر کے واجب الادا منافع کی ادائیگیاں بھی مکمل کر لیں، خرم شہزاد
شائع اپ ڈیٹ

مشیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ پاکستان نے 8 اپریل 2026 کو میچور ہونے والے 1.3 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کی ادائیگی منگل کو اپنے معمول کے بیرونی قرضوں کے انتظام کے تحت مکمل اور بروقت کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ملک نے دیگر یورو بانڈز کے اجرا پر 126.125 ملین ڈالر کے کوپن (منافع) کے واجبات بھی ادا کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح آج کی مجموعی ادائیگیاں 1.426 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ قرضوں کی ادائیگیوں کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا نظم و ضبط اور بہتر ہوتی ہوئی صلاحیت کا عکاس ہے۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ کارکردگی مستحکم بیرونی بفرز، بہتر لیکویڈیٹی، مسلسل معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور قرضوں کے پائیدار راستے کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بڑی بیرونی ادائیگیوں کا بغیر کسی رکاوٹ کے عمل درآمد پاکستان کی عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے درمیان ساکھ کو مزید تقویت دیتا ہے۔

رائٹرز نے دو سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرے گا، جبکہ جون تک مزید 1.3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی بھی واجب الادا ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھنے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کے اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 27 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 16.38 ارب ڈالر رہے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس سے ملک کے مجموعی ذخائر 21.79 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments

200 حروف