BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

مائیکروفنانس کے فروغ کے لیے پہلے اسلامی رسک شیئرنگ پروڈکٹ کی منظوری

  • مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک کے پہلے شریعہ کمپلائنٹ کریڈٹ رسک شیئرنگ پروڈکٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ایز) اور زراعت جیسے شعبوں کو مالی معاونت فراہم کی جا سکے گی۔

نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی سی ایل) کا تیار کردہ یہ پروڈکٹ روایتی کریڈٹ گارنٹی کا متبادل ہے۔ اس ماڈل کے تحت شریک ادارے تبرع’ (عطیہ) کی بنیاد پر ایک مشترکہ فنڈ میں حصہ ڈالیں گے، جسے این سی جی سی ایل بطور وکیل منظم کرے گا۔ کسی بھی نقصان کی صورت میں اسی پول سے تلافی کی جائے گی، جو حقیقی رسک شیئرنگ کو یقینی بناتا ہے۔

ایس ای سی پی کی شریعہ ایڈوائزری کمیٹی نے اس ڈھانچے کو اسلامی اصولوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت کے ربا سے پاک معاشی نظام کے وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے مالیاتی شمولیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

Comments

200 حروف