BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.10 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.10 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.11 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر جمعہ کو ڈالر کے استحکام اور سب کی نظریں دن کے آخر میں جاری ہونے والے امریکی پے رولز کے ڈیٹا پر مرکوز ہونے کے باعث، چینی یوآن کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران تنازع طویل ہو سکتا ہے، محفوظ سرمایہ کاری کی طلب بڑھنے کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر میں اچھال آیا تھا۔

جمعہ کو اسپاٹ مارکیٹ میں یوآن 6.8930 فی ڈالر پر کھلا اور آخری اطلاعات کے مطابق گزشتہ سیشن کے اختتام کے مقابلے میں 37 پپس بہتر سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

مارکیٹ کھلنے سے پہلے پیپلز بینک آف چائنہ نے ڈالر کے مقابلے میں وسطی شرح 6.8929 مقرر کی۔ اسپاٹ یوآن کو روزانہ مقررہ وسطی شرح سے دونوں طرف 2 فیصد تک اتار چڑھاؤ کے ساتھ تجارت کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

جمعرات کو ہونے والے اضافے کے بعد جمعہ کو ڈالر مستحکم رہا کیونکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس دھکیلنے کی دھمکی نے اب پانچویں ہفتے میں داخل ہونے والی اس جنگ کے خطرات مزید بڑھا دیے ہیں۔ اس صورتحال نے تنازع کے جلد حل کی امیدوں کو ماند کردیا جس سے تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے اور افراطِ زر (مہنگائی) میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈالر انڈیکس 0.058 فیصد اضافے کے ساتھ 100.04 پر رہا۔

عالمی تیل کی مارکیٹ گڈ فرائیڈے کی مناسبت سے بند رہی۔

ڈالر انڈیکس 0.058 فیصد اضافے کے ساتھ 100.04 پر رہا۔

عالمی تیل کی مارکیٹ گڈ فرائیڈے کی مناسبت سے بند رہی۔

Comments

200 حروف