پاکستان
اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا 5G فعال ہوائی اڈا بن گیا: پی اے اے
- پی اے اے کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے مسافر اب لائیو اسٹریمنگ، اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالز اور تیز رفتار انٹرنیٹ براؤزنگ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا ہوائی اڈا بن گیا ہے جہاں 5G انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ہوائی اڈے کے مسافر اب تیز رفتار 5G انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس سے وہ بلا رکاوٹ لائیو اسٹریمنگ، اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالز اور تیز تر براؤزنگ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
پی اے اے نے بتایا کہ 5G سروس پہلے ہی ہوائی اڈے کے ارد گرد کے علاقوں میں فعال کر دی گئی ہے، جبکہ ٹرمینل کے اندر مکمل اور بہتر کوریج یقینی بنانے کے لیے تکنیکی کام جاری ہے۔
یہ اقدام بڑے ٹرانسپورٹ ہبز پر جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے ذریعے مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ 5G سروسز جلد ہی ملک کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں تک بھی بڑھا دی جائیں گی۔


Comments