BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

آم کی برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان ایگریکلچرل الائنس کا خصوصی اجلاس

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر منعقدہ اجلاس کا محور آم کے شعبے کو مستحکم، عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانا اور ویلیو ایڈیشن کے لیے عملی اقدامات کی نشاندہی کرنا تھا
شائع اپ ڈیٹ

ملتان میں سیکریٹری زراعت پنجاب افتخار علی ساہو کی زیرِ صدارت آم کی برآمدات میں اضافے کے لیے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاشتکاروں، برآمد کنندگان اور ویلیو ایڈیشن انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر منعقدہ اس سیشن کا محور آم کے شعبے کو مستحکم کرنے، عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے اور ویلیو ایڈیشن (قدر میں اضافہ) کے لیے عملی اقدامات کی نشاندہی کرنا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری زراعت نے کہا کہ آم جنوبی پنجاب کی زرعی پہچان ہے اور اپنے منفرد ذائقے کی بدولت عالمی شہرت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت اس شعبے کی بہتری اور اسے بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ٹارگٹڈ مداخلت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے اور آم کی ویلیو ایڈیشن کے لیے ایک خصوصی پیکج بھی زیرِ غور ہے۔

افتخار علی ساہو نے معیار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف بہترین کوالٹی کا آم ہی بڑی عالمی منڈیوں میں جگہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے تازہ آم کے ساتھ ساتھ خشک آم اور پلب (گودا) کی برآمدات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026ء

Comments

200 حروف