BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

بینک مکرمہ کو پوزیٹو/اسٹیبل آؤٹ لک کے ساتھ A-/A2 ریٹنگز تفویض

  • یہ ریٹنگز بینک کے کریڈٹ پروفائل میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

بینک مکرمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) کو وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر A- (طویل مدتی) اور A2 (قلیل مدتی) ریٹنگز پوزیٹو/اسٹیبل آؤٹ لک کے ساتھ تفویض کردی گئی ہیں۔

یہ ریٹنگز بینک کے کریڈٹ پروفائل میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہیں جو مضبوط اسپانسر سپورٹ، کامیاب ری کیپیٹلائزیشن، تنظیمِ نوکے جاری اقدامات اور گورننس و لیکوڈیٹی فریم ورک کی مضبوطی کی بنیاد پر حاصل ہوئی ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بینک کو آخری بار 2018 میں BBB- (طویل مدتی) اور A3 (قلیل مدتی) ریٹنگز نیگیٹو آؤٹ لک کے ساتھ تفویض کی گئی تھیں جبکہ 2019 میں یہ ریٹنگز معطل کر دی گئی تھیں۔ موجودہ ریٹنگ اس معطلی کے بعد نہ صرف ریٹنگز کی بحالی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ طویل اور قلیل مدتی دونوں ریٹنگز میں نمایاں بہتری اور آؤٹ لک کو نیگیٹوسے پوزیٹو میں تبدیل کیے جانے کو بھی ظاہر کرتی ہے جو بینک کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری کا مظہر ہے۔

بینک مکرمہ لمیٹڈ کی ریٹنگ میں یہ پیش رفت اس کی جامع تبدیلی کے سفر کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت ادارے نے سرمائے کو مستحکم کیا، مالی پائیداری کی حیثیت میں بہتری لائی، گورننس اسٹرکچر کو مضبوط کیا اور اسٹریٹجک اہداف کے حصول کی جانب مستقل پیش رفت جاری رکھی۔

یہ کامیابی ادارے کی مالی نظم و ضبط، مؤثر حکمت عملی اور مستقبل کے لیے واضح وژن کو نمایاںکرتی ہے۔

مالی سال 2025 کے اختتام پر بینک نے 19 ارب روپے کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ کم از کم سرمایہ جاتی تقاضے اور کیپٹل ایڈیکویسی ریشو کے معیارات پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا جو ادارے کی مالی مضبوطی اور استحکام کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

بینک مکرمہ لمیٹڈ اب اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جہاں مالی استحکام، واضح حکمتِ عملی اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر کی تخلیق اس کی بنیادی ترجیحات ہوں گی۔ یہ پیشرفت بینک کی مارکیٹ میں مضبوط پوزیشن اور مستقبل میں پائیدار ترقی کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.