BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

مشرق وسطیٰ بحران، فلپائن میں عارضی طور پر غیر معیاری ایندھن کے محدود استعمال کی اجازت

  • تیل کمپنیوں کو یورو 2 ایندھن کی اسٹوریج، ترسیل اور فروخت کے دوران یورو 4 سے علیحدگی برقرار رکھنے کا حکم
شائع March 22, 2026 اپ ڈیٹ March 22, 2026 04:35pm

فلپائن نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے اثرات سے نمٹنے اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عارضی اور محدود سطح پر سستے و غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

فلپائن کے محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ صرف 2015 اور اس سے پرانے ماڈل کی گاڑیوں، روایتی جیپنیز، پاور پلانٹس، جنریٹرز اور بحری و جہاز رانی کے شعبوں کو ہی یورو ٹو معیار کی پیٹرولیم مصنوعات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایندھن کی مسلسل، وافر اور آسان فراہمی کو برقرار رکھنا ہے، جبکہ ان شعبوں کو محدود رعایت دینا ہے جو اس صورتحال سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

حکومت نے تیل کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ جو کمپنیاں یورو ٹو ایندھن فراہم کریں گی، وہ اسٹوریج، ترسیل اور ریٹیل سسٹم کے تمام مراحل میں اسے یورو فور سے مکمل طور پر الگ رکھنے کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ منیلا نے 2016 میں یورو ٹو سے دستبردار ہو کر صاف ستھرے ’یورو فور‘ ایندھن کو اپنایا تھا۔ ’یورو فور‘ ایندھن، جو فی حال نافذ العمل ہے، اس میں سلفر کی مقدار 50 پی پی ایم ہوتی ہے جبکہ یورو ٹو میں یہ مقدار 500 پی پی ایم ہے۔

گزشتہ ہفتے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر ڈیزل کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہونے پر ملک بھر میں ہزاروں جیپنی ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔

Comments

200 حروف