BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 279.27 روپے پر بند ہوئی
شائع March 17, 2026 اپ ڈیٹ March 17, 2026 03:54pm

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی کی قیمت 279.27 روپے رہی، جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 روپے کی بہتری دیکھی گئی۔پیر کو مقامی کرنسی کی قیمت 279.30 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب منگل کو عالمی مارکیٹ میں تاجر ایران جنگ کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے، جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی۔ ایشیائی مارکیٹ میں یورو کی قیمت 0.12 فیصد کمی کے ساتھ 1.1492 ڈالر رہی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی 0.1 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.33 ڈالر پر آگیا۔ ڈالر انڈیکس معمولی تبدیلی کے ساتھ 99.913 کی سطح پر رہا۔

کئی امریکی اتحادیوں کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی حفاظت کے لیے بحری جہاز بھیجنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے کو مسترد کیے جانے کے بعد مارکیٹ میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ اس صورتحال سے توانائی کی برآمدات جلد معمول پر آنے کی امیدوں پر خدشات منڈلا رہے ہیں۔

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو مہنگائی کے حوالے سے فکر مند کر دیا ہے، جس سے عالمی سطح پر شرح سود کے تناظر میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس صورتحال نے بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو سہارا دیا ہے۔

مزید برآں منگل کو تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جس نے گزشتہ روز کے کچھ نقصانات کا ازالہ کر دیا۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور سپلائی کے خدشات کی وجہ سے برینٹ خام تیل کے سودے 2.74 ڈالر یا 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 102.95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.45 ڈالر یا 2.6 فیصد اضافے سے 95.95 ڈالر ہو گئی۔

Comments

200 حروف