BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.32 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.32 پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 279.35 روپے پر بند ہوئی تھی۔

اس سے قبل آئی ایم ایف کی مشن چیف ایوا پیٹرووا نے کہا تھا کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تیسرے جائزے پر بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت پر حالیہ عالمی حالات کے اثرات کا مزید جائزہ لینے کے لیے آنے والے دنوں میں بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان 37 ماہ کے توسیعی پروگرام ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی کے تیسرے جائزے اور 28 ماہ کے ریزلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے تحت ہونے والے معاہدے کے دوسرے جائزے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم یہ بات چیت آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی، تاکہ پاکستان کی معیشت اور ای ایف ایف کے تحت معاونت یافتہ پروگرام پر حالیہ عالمی واقعات کے اثرات کا مزید مکمل طور پر جائزہ لیا جا سکے۔

عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر اس سال کی اپنی بلند ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جو عالمی مرکزی بینکوں کو سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں ابتدائی تجارت کے دوران یورو کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور یہ 1.1549 ڈالر پر آ گیا، جو کہ نومبر کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔

جاپانی ین کی قدر میں عارضی طور پر کمی دیکھی گئی اور یہ ڈالر کے مقابلے میں 159 کی حد عبور کر گیا جس میں 0.2 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 159.23 کی سطح پر آ گیا، یہ جولائی 2024 کے بعد اس کی کم ترین سطح کے قریب ترین سطح ہے۔

آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں 0.1 فیصد کی کمی ہوئی اور یہ 0.7148 ڈالر پر آ گیا جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر بھی 0.1 فیصد گر کر 0.5907 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Comments

200 حروف