BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

گلاسگو میں ہنگامہ آرائی : سیلٹک کی جیت کے بعد شائقین آپس میں بھڑ گئے، پولیس کی مداخلت اور متعدد گرفتاریاں

  • چیف سپرنٹنڈنٹ کیٹ اسٹیفن کا شرمناک واقعے پراظہار مذمت
شائع اپ ڈیٹ

اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے حریفوں کے درمیان کھیلے گئے اولڈ فرم ڈربی کے بعد سیلٹک اور رینجرز کے شائقین بڑی تعداد میں آئی بروکس اسٹیڈیم کی پچ پر اُمڈ آئے اور ایک دوسرے پرفلیئرز(آتشیں مواد) پھینکے، جس سے ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔

گلاسگو شہر میں رینجرز کے اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے اس میچ میں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہوسکا ، تاہم سیلٹک نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے سکاٹش کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے مداحوں جن میں سے کچھ نے چہرے چھپا رکھے تھے کی جانب سے ایک دوسرے پر چیزیں پھینکے جانے کے بعد پولیس اور اسٹیڈیم کے عملے نے نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے دونوں گروپوں کے درمیان حفاظتی حصار قائم کیا جبکہ کھلاڑی تیزی سے میدان سے باہر نکل گئے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ کیٹ اسٹیفن نے اسکاٹ لینڈ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں اس ”شرمناک“ واقعے کی مذمت کی اور بتایا کہ کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسٹیفن کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے مظاہرے میں افسران اور عوام زخمی ہوئے ہیں، میں ڈیوٹی پر موجود تمام افسران اور عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد گرفتاریاں کی جا چکی ہیں اور پولیس اب دونوں کلبوں اور سکاٹش فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر میچ کے اختتام پر پچ پر پیش آنے والے مناظر کی سخت تحقیقات کرے گی۔

Comments

Comments are closed.