کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 171 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 171 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 230 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار844 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کی کمی سے 5لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8931 روپے ہوگئی تھی۔


Comments