BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سی ٹی ایس اور ای بلٹی: ایف بی آر کا ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس گیپ ختم کرنے کیلئے معاہدہ

  • ایف بی آر اور کورین وینڈر کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید کاری کے ایجنڈے میں ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم (سی ٹی ایس) اور ای بلٹی طریقہ کار کی اسٹریٹجک فزیبلٹی، اسسمنٹ اور سلوشن ڈیزائن کے لیے باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

اس سلسلے میں ایف بی آر اور کورین وینڈر کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب ایف بی آر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام ڈیجیٹل مداخلت کے ذریعے اسمگلنگ اور سیلز ٹیکس کی چوری کو روک کر 7.1 ٹریلین (71 کھرب) روپے کے ٹیکس گیپ کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

عالمی بینک کے مالی تعاون سے پاکستان ریزز ریونیو پروگرام (پی آر آر پی) کے تحت جاری اس منصوبے کی قیادت نیشنل ٹارگٹنگ سینٹر (این ٹی سی) کررہا ہے۔ اس کا مقصد مال برداری کی روایتی، دستی (مینول) اور کاغذی دستاویز، جسے مقامی طور پر ’بلٹی‘ کہا جاتا ہے، کو ختم کر کے اس کی جگہ ایک مرکزی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی الیکٹرانک ٹرانسپورٹ وے بل (ای-بلٹی) متعارف کروانا ہے۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور چیف ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن، ڈاکٹر نجیب نے کہا کہ متعدد اداروں کی جانب سے دستی چیکنگ اور کاغذی دستاویزات پر انحصار تجارت کی راہ میں بڑی رکاوٹیں پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قانونی تاجروں کے لیے سامان کی ترسیل کے وقت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر نجیب نے مزید بتایا کہ مجوزہ سی ٹی ایس پلیٹ فارم تجارتی کارگو کی روانگی سے لے کر منزل تک پہنچنے تک کی ریئل ٹائم (بروقت) ٹریکنگ کو ممکن بنائے گا۔ ایک منفرد اور فوری طور پر قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ کے حامل ای-بلٹی کے ذریعے یہ نظام کسٹمز کی انفورسمنٹ ٹیموں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ قانونی اور غیر قانونی کارگو کو آسانی سے الگ کر سکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.