BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.42 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.42 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بدھ کو ایشیا میں ابتدائی تجارت کے دوران ڈالر کی قدر 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازع نے توانائی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خدشات پیدا کردیے جس کے باعث سرمایہ کاروں نے یورو سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

یورو کی قدر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1.1581 ڈالر پر آ گئی جس سے مسلسل تیسرے دن اس کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس سے قبل یورو نومبر کے آخر کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بدھ کو مالیاتی منڈیوں میں حصص کی فروخت کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا، کیونکہ اسرائیلی اور امریکی افواج کی جانب سے ایران بھر میں اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے بعد مہنگائی میں اضافے کے بڑھتے ہوئے خدشات اسٹاک اور بانڈز کی منڈیوں میں پھیل گئے، جس نے سرمایہ کاروں کو اپنا سرمایہ نقد میں تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 99.284 پر پہنچ گیا جو کہ 28 نومبر کے بعد سے اس کی بلند ترین سطح ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 157.68 ین پر مستحکم رہی۔

Comments

200 حروف